چنیوٹ میںبارش کے باعث پولٹری فارم کی چھت گر گئی

ملبے تلے دبنے سے ایک مزدور شدید زخمی ، ہسپتال منتقل

جمعہ 29 جون 2018 22:55

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) بارش کے باعث پولٹری فارم کی چھت گر گئی ملبے تلے دبنے سے ایک مزدور شدید زخمی تفصیلات کے مطابق فیصل آباد بائی پاس جھنگ روڈ کے قریب پولٹری فارم کی چھت اچانک گر گئی جس کے باعث65سالہ محمد رفیق ولد غلام حسین چھت کے نیچے دبنے سے شدید زخمی ہو گیا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :