ہیلپرزآئی ہسپتال میں آنکھوں سے متعلق امراض کے علاج و معالجے کی بہترین سہولیات میسر ہیں ،نگران وزیرصحت فیض کاکڑ

جمعہ 29 جون 2018 23:54

کوئٹہ۔29جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر صحت فیض کاکڑ نے کہاہے کہ ہیلپرزآئی ہسپتال میں آنکھوں سے متعلق امراض کے علاج و معالجے کی بہترین سہولیات میسر ہیں جہاں پر تمام ادویات بھی مفت مہیا کی جارہی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈاکٹرحضرات و دیگر طبی عملہ ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات و ریسرچ کے فروغ کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوںنے گزشتہ روز ہیلپرزآئی ہسپتال سریاب روڈ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایم ایس ہیلپرز آئی ہسپتال ڈاکٹر ذوالفقار علی بلوچ نے ہسپتال کی مجموعی صورتحال درپیش مسائل ،جدید مشینری و دیگر ساز و سامان کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر نگران صوبائی وزیر صحت نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی جبکہ طبی عملے کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل کوبروئے کار لائیں۔

متعلقہ عنوان :