انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کریں،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ طاہر ظفر عباسی

جمعہ 29 جون 2018 23:55

کوئٹہ۔29جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر و ڈپٹی کمشنر کوئٹہ طاہر ظفر عباسی نے کوئٹہ کے تمام صوبائی و قومی اسمبلی کے حلقوںکے امیدواروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2018ے کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے اپنی انتخابی سرگرمیاں کریں۔جبکہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔

اس سلسلے میں تمام امیدوار صوبائی و قومی اسمبلی الیکشن کمیشن کے تمام نکات پر سختی سے عمل درآمد و پاسداری کرنے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی انتخابی مہم چلا سکتے ہیں۔ضابطہ اخلاق کے ان نکات جس میں اشتہار سازی کے لئے بل بورڈز، پوسٹرز ،ہولڈنگز، بینرز ،پلفٹس اور دیگر پبلسٹی مواد الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے ضابطہ اخلاق کے مطابق مقررہ سائز میں لگا سکتے ہیں جبکہ مقررہ سائز سے تجاوز کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی جانبسے پوسٹرز ،بل بورڈز، ہولڈنگراور دیگر مواد فوری طور پر اتاردیا جائیگا۔

(جاری ہے)

جبکہ انتخابی مہم کے سلسلے میں شہر کی دیواروں پر پوسٹرز چسپاں کرنا اور وال چاکنگ پر مکمل طور پر پابندی ہوگی اس سلسلے میں جس امیدواروں نے خلاف ورزی کرتے ہوئے پوسٹرز دیواروں پرچسپاں اور وال چاکنگ کی ان کے خلاف ضلعی انتظامیہ صوبائی الیکشن کمیشن کو سفارش بجھوائے گی جس میں امیدوار کی نااہلی بھی ہوسکتی ہے۔اس لئے تمام امیدوار ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے انتخابی مہم چلائیں۔