نوشہرہ‘ دوقومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے اٹھارہ جبکہ صوبائی اسمبلی کیلئے پچا س امیدواروںکے مابین مقابلہ ہوگا

ہفتہ 30 جون 2018 23:28

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) نوشہرہ میں دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کے امیدواروںکی حتمی فہرست کا اعلان کردیا۔ امیدواروں کو نشانات بھی الاٹ کردئیے گئے‘ نوشہرہ سے دوقومی اسمبلی کی نشستوں کے لے اٹھارہ امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے پچا س امیدواروںکے مابین مقابلہ ہوگا اہم امیدواروںمیں پی ٹی ائی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلی پرویز خان خٹک این اے 25 پی کے 61-64 جبکہ اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخا ر حسین پی کے 65 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دوست محمد خان ریٹرنگ افیسر این اے 25 نے 09 امیدواروںکی حتمی فہرست کا اعلان کردیا۔ پی ٹی ائی سے پرویز خان خٹک، پی ایم ایل این سے سراج محمد خان، پی پی پی سے خان پرویز، ایم ایم اے سے پیر سید ذوالفقار باچا اے این پی سے ملک جمعہ خان،پی ٹی ائی گلالئی گروپ سے عائشہ گلالئی ، اے این پی ناراض کے احرار خٹک آزاد امیدوار سمیت دو آزاد امیدوار، این اے 26 سے پی ٹی ائی کے ڈاکٹر عمران خٹک، ایم ایم اے اصف لقمان قاضی، اے این پی کے جمال خٹک، پی پی پی کے بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ، پی ایم ایل این کے حاجی نواب ، تحریک لبیک سے مولانا ثناء اللہ جے یوائی ناراض کے فیصل خٹک کے مابین مقابلہ ہوگا اسی طرح پی کے 61 سے مجموعی طور پر چودہ امیدوار میدان میں ہیں جن میں پی ٹی ائی سابق وزیر اعلی پرویز خان خٹک، ایم ایم اے عنایت الرحمن اے این پی کے پرویز احمدخان، پی پی پی کے محمد اسلم، تحریک لبیک کے مولانا محمد ابراہیم، گلالئی گروپ کے رشید خان، سمیت سات ازاد امیدواروںکے مابین مقابلہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

جبکہ اسی حلقے سے پی ایم ایل این کے امیدوار انجینئر اطہر نے اپنے کاغذات واپس لے لیے۔ اسی طرح پی کے 62 سے پی ٹی ائی کے محمد ادریس خٹک، اے این پی کے خلیل عباس خٹک، ایم ایم اے امیر عالم خان، پی پی پی کے میجر ریٹائرڈ بصیر خٹک، تحریک لبیک کے ملک شاہ پسند، پی ایم ایل این محمد نہال سمیت پانچ ازاد امیدوارو ں سمیت گیارہ امیدوارمیدان میں ہیں۔

جبکہ پی کے 63 سے پی ٹی ائی کے میاں جمشید الدین کاکاخیل ، مسلم لیگ ن کے اختیار ولی، ایم ایم اے قربان علی خان، اے این پی سے شاہد خان خٹک، پی پی پی کے لیاقت شباب، پی پی پی ناراض کے میاں سرور مظفر شاہ ، تین ازاد امیدواروں سمیت نو امیدوار مد مقابل ہیں۔ پی کے 64 سے پی ٹی ائی کے پرویز خان خٹک، اے این پی کے شاہد خان خٹک، ایم ایم اے سے الحاج پرویز خٹک، پی ایم ایل این سے ظہور احمد کاکاخیل، تحریک لبیک کے سید حیدر شاہ باچا اور پی پی پی سے میاں یوسف جمال شاہ کاکاخیل کے مابین مقابلہ ہوگیا۔

جبکہ پی کے 65 سے پی ٹی ائی کے میاں خلیق الرحمن خٹک اے این پی کے میاں افتخار حسین، ایم ایم اے کے طارق خٹک، پی پی پی کے دائود خان خٹک، قومی وطن پارٹی کے اشتیاق الرحمن، پاک سرزمین پارٹی کے طارق، تحریک لبیک کے وحید خان او ر دو آزاد ارکان سمیت دس امیدواروں کے مابین مقابل ہوگا۔اسی حلقہ سے ا ے این پی کے میاں افتخار حسین کے بھائی حاجی سریر بھی آزاد حیثیت سے پنسل کے نشان کے ساتھ مقابلہ لڑیں گے۔ تمام حلقوں کے امیدواروں کونشانات بھی الاٹ کردئیے گئے ہیں۔