حکومت نی94اشیاء خردونوش پر بھاری ٹیکس نافذ کر کے غریب عوام کی زندگی اجیرن کر دی ‘ان ٹیکسوں کو مسترد کرتے ہیں

انجمن تاجران باغ کے رہنما چوہدری محمد سعید کی بات چیت

اتوار 1 جولائی 2018 16:00

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2018ء) انجمن تاجران باغ کے رہنما چوہدری محمد سعید نے کہا ہے کہ حکومت نی94اشیاء خردونوش پر بھاری ٹیکس نافذ کر کے غریب عوام کی زندگی اجیرن کر دی ان ٹیکسوں کو مسترد کرتے ہیں حکومت فوری طور پر ظالمانہ ٹیکس واپس لے ورنہ عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران باغ فوری طور پر مشاورتی اجلاس طلب کر کے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے باغ کے تاجر اور شہری کسی صورت ظالمانہ ٹیکس ادا نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو مجبور کر رہی ہے کہ وہ احتجاج اور ہڑتالیں کریں ۔

متعلقہ عنوان :