لیا ری انتخا بات کی بجا ئے فٹ با ل گرا ئو نڈز کا منظر پیش کر نے لگا
پیپلز پا رٹی کو انتخا بی مہم کیلئے مشکلا ت کا سامنا ، عوام کی انتخا بی مہم میں دلچسپی ما ضی کے مقا بلے میں نہ ہو نے کے برا بر ہے ، غیر ملکی میڈ یا
اتوار 1 جولائی 2018 19:10
(جاری ہے)
لیاری میں اب تک 40 سے زائد سکرینیں لگ چکی ہیں اور مزید سکرینیں لگوانے کی گنجائش پیدا کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی ناک آٹ رانڈ میں لیاری کی اکثریت عوام کی پسندیدہ ٹیم برازیل کی شمولیت کے بعد سے شائقین رات گئے تک گلیوں میں میچ دیکھنے میں مصروف رہتے ہیں۔
اور کون سی ٹیم ناک آٹ ہو گی، اس پر شرط لگنا شروع ہو چکی ہیں۔فٹبال شائقین کا رات بھر میچ دیکھنا اور دن میں دیر سے اٹھنے کا براہ راست اثر پاکستان پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم پر پڑ رہا ہے۔پی پی پی کی انتخابی مہم کمیٹی کے رکن اور لیاری کے سابق ناظم عبدالرشید بلوچ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فیفا ورلڈکپ کے ناک آٹ میچ اور انتخابی مہینے کے ایک ساتھ شروع ہونے کا ہے۔اس کی وجہ سے کارنر میٹنگ نہیں ہو پا رہیں۔ اور اگر ایک آدھ ہوئی بھی ہیں تو ان میں نفری ناکافی تھی۔ اس وجہ سے ہم ورلڈ کپ کے فائنل کے منتظر ہیں جو 15 جولائی کو ہو گا کیونکہ لیاری میں انتخابی مہم کا آغاز تبھی ہو پائے گا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا دس دن کا وقت انتخابی مہم کے لیے کافی ہو گا، تو انھوں نے کہا کہ کافی تو نہیں ہے، لیکن اس وقت مجبوری بھی ہے۔ یہاں کی عوام کی زیادہ تر توجہ فیفا پر ہے تو ہم اس وجہ سے کسی پر زور نہیں ڈال رہے ہیں اوریہاں کی عوام کے ساتھ ہم بھی ورلڈ کپ فائنل کے منتظر ہیں۔فٹبال شائقین میں سے ایک شخص سے لیاری کے علاقے کلری میں بات کرنے کا اتفاق ہوا تو انھوں نے بتایا کہ ان کی پہلی ترجیح ورلڈ کپ کے ناک آٹ میچ ہیں۔ اور اس کے بعد پی پی پی سے وابستگی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.