مسلم لیگ میرے خون میں شامل ہے ،ْ میری ٹانگ اندر سے کھینچی گئی ،ْ چوہدری نثار علی خان
ْمسلم لیگ ن میں اٴْن لوگوں کو ٹکٹ دیے گئے جنہوں نے نواز شریف کو گالیاں دیں ،ْ میڈیا سے گفتگو /خطاب
اتوار 1 جولائی 2018 22:10
(جاری ہے)
سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ پارٹی میں شامل لوگوں سے پوچھا جائے کہ وہ مجھ سے دشمنی کیوں کررہے ہیں، نوازشریف بتائیں میں نے ان کے ساتھ کون سی بے وفائی کی، ماضی میں جنہوں نے نوازشریف کو گا لیاں دی آج انہیں ہی پارٹی ٹکٹیں دی گئیں، میں نے کون سے ایسے بیا ن دئیے اور میں کب پارٹی کے ساتھ کھڑا نہیں رہا ، میں نے صرف یہ کہا کہ عدلیہ اور فوج سے مت لڑو اور میرے بیان کو بتنگڑ بنا دیا گیا ، میں ایک ہی راستہ لیتا ہوں اور میں نے اپنا راستہ لے لیا ہے آج کہتے ہیں نثار اکیلا ہے تاہم میں کہتا ہوں کہ میرے لیے اللہ کافی ہے۔
چوہدری نثار علی نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں (ن) لیگ کی لیڈرشپ نے اسلام کے ساتھ جو کیا اور ناموسِ رسالت پر جو بہت بڑا حملہ ہوا اگر نواز شریف کا چہیتا چیلنج کرے تو بتائوں گا۔قبل ازیں اسلام آباد میں مجلس العلماء اسلام پاکستان کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ مسلم لیگ اسلام پسندوں اور دائیں بازو کی جماعت ہے۔انہوںنے کہاکہ میری قومی اسمبلی کی سیاست کا آغاز 1985میں ہوا اور بطور ممبر اسمبلی جو کام کیا اپنے ضمیر کے مطابق کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندہ ہوں ،ْاپنی سیاست اللہ اور اس کے رسول کے احکامات پر ڈھا لی ہے۔سابق وزیر نے کہا کہ میں نے اقوام متحدہ میں جو تقریر کی وہ بھی ریکارڈ پر ہے، میں نے کہا کہ مسلمان دہشتگرد نہیں بلکہ سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ہیں۔چوہدری نثار علی نے کہا کہ میں نے یو این میں کہا کہ دہشت گردی کی صورتحال نہیں بدلیگی جب تک مغرب اپنی سوچ نہیں بدلیگا۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اس بات پر اطمینان ہے کہ میں نے ایمان پر کبھی سودا نہیں کیا، آئندہ بھی اقتدار ملا تو اسلام پسند قوتوں کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے قائد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنی میں نے نہیں بلکہ نواز شریف نے میرے ساتھ کی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں اٴْن لوگوں کو ٹکٹ دیے گئے جنہوں نے نواز شریف کو گالیاں دیں۔انہوںنے کہاکہ اب میں اپنا راستہ لے چکا ہوں اور واپسی کی کوئی گنجائش باقی نہیں ہے، میں نے نواز شریف کے ساتھ کوئی بے وفائی نہیں کی اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا بس اتنا کہا کہ عدلیہ اور فوج سے محاذ آرائی نہ کریں۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.