بیگم کلثوم نوازکی رپورٹ کل جاری کردی جائے گی
نوازشریف نےبیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ جاری کرنےکی اجازت دےدی،انشاءاللہ قوم کو مایوس نہیں کروں گا،جلد وطن واپس آؤں گا۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ اتوار 1 جولائی 2018 22:58
(جاری ہے)
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دھاندلی سے متعلق حالیہ واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔
انہوں نے رانا اقبال سے متعلق بتایا کہ میں کوئی بھی بات تصدیق یا تحقیق کیے بغیر کرنے پریقین نہیں رکھتا۔رانا اقبال نے مجھے کہا کہ مجھے انہوں نے اپنے دفتر میں بلایا اور کہا کہ میں ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن نہ لڑوں۔ورنہ میرے کاروبار اور جان دونوں کو خطرہ ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ جو شخص ہمیں دن رات گالیاں نکالتا ہے چیف جسٹس اس کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ جس شخص کونااہل ہوناچاہیے تھا میرے خیال میں وہ نااہلیت کا ایک کلیئر کیس تھا۔وہ شخص ناہل نہیں ہوا۔ اس کیس میں جسٹس فائز عیسیٰ کے ریمارکس بھی سب کے سامنے ہیں۔کیا ان ریمارکس کونظر انداز کرنا چاہیے یا توجہ دینی چاہیے۔کراچی بار نے بھی ایک قراردار منظور کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے قصور کے ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا خط بھی پڑھا ہے۔انہوں نے میٹنگ میں جانے بھی انکار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوجی افسر کو وہ میٹنگ نہیں بلانی چاہیے کیونکہ ان کا حلف ان کواس کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ فوج کے ادارے کی میں بڑی عزت کرتا ہوں۔میرے دل میں دہشتگردی کی جنگ ، اور سرحد پراور لائن آف کنٹرول پرجوجانیں قربان کرتے ہیں۔ان شہداء کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ سرحد پرجانوں کا نذرانہ دینے والوں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ لیکن دوسری طرف جو اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتے ہیں وہ بھی قابل احترام ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف انتقام کی آگ لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کو متنازع نہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ہاتھ میں کچھ نہیں، وہ کچھ نہیں کرسکتے۔ قوم کسی صورت الیکشن میں دھاندلی کو برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ دھاندلی کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔ نوازشریف نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں جوکچھ ہوا اُس کو دہرایا جارہا ہے۔ قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے ایک سوال پر کہا کہ چوہدری نثار کی کسی بات کا جواب نہیں دیا۔ چوہدری نثار کی باتوں سے دکھ اور تکلیف ہوتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
پاکستان میں حالیہ حملوں میں افغانوں کے ملوث ہونے کے دعوے غیر ذمہ دارانہ ہیں، طالبان
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.