Live Updates

عمران خان (کل ) کراچی کا دو روزہ دورہ کریں گے

پیر 2 جولائی 2018 17:12

عمران خان (کل ) کراچی کا دو روزہ دورہ کریں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان (کل ) منگل کو کراچی کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان آج کراچی کا دو روزہ دورہ کریں گے، عمران خان تمام امیدوار وں کے حلقوں میں جائیں گے، پہلے عامر لیاقت اور پھر اپنے حلقے کے لوگوں سے خطاب کریں گے، اس کے علاوہ عمران خان لیاری کا بھی دورہ کریں گے، اپنے دورے کے دوران عمران خان بے سہارہ بچوں کیلئے بنائے جانیوالے گھر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، اس کے علاوہ وہ علی زیری کے حلقے این اے 244کا دورہ کریں گے، سب سے آخر میں رات کو این اے 242شیر زمان کے حلقے کا دورہ کریں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات