کراچی،پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے کارکنان نے بڑی تعدادمیں پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی

پیر 2 جولائی 2018 22:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2018ء) پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے کارکنان نے بڑی تعدادمیں پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی۔سید مصطفی کمال نے تمام جماعتوں سے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے پاکستان ہاؤس میں شمولیت اختیار کرنے والوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ہم سے پوچھتے تھے گھروں سے کیسے نکلو گیآج ہم گھروں سے نکل کر لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں ہمارا کردار لوگوں کے سامنے ہے ہم اللہ کی حمایت سے الیکشن میں بھرپور کامیابی سمیٹیں گے۔

مصطفیٰ۔

(جاری ہے)

کمال نے کہا کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ مشترکہ مفادات کونسل میں 1 کڑوڑ 60 لاکھ آبادی پر دستخط کر کے آگئیجبکہ ان کی پارٹی کے چیئرمین خود کہہ رہے ہیں کہ کراچی کی آبادی 3 کڑوڑ سے کم نہیںاللہ نے یہ کام بھی ہم سے لیا کہ جو 70 لاکھ آبادی کم گنی گء ان کی آواز بنیہم کراچی والوں کی فریاد لے کر عدلیہ گئے یہ تاثر نہ جائے کہ انتخابات کو ملتوی کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اس لئیانتخابات کے بعد کی تاریخ دی گئی انہوں نے کہا کہ جنہیں چوروں سے بچاؤ کے لیے چوکیدار رکھا تھا وہ چوکیداروں سے مل گئینادرا کے ریکارڈ کے مطابق 2013 میں کراچی کی آبادی 2 کروڑ 14 لاکھ تھیمیں نے سنا ایم کیو ایم اور اے این پی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رہے ہیںجب ہم اپنے پختون اور بلوچ بھائیوں کے پاس جا رہے تھے تو ہمیں کہا گیا کہ ہم مہاجروں کے غدار ہیںہم لوگوں سے کہتے ہیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرو بلکہ دلوں کی ایڈجسٹمنٹ کرو۔