
ائیوں سے بلوچ پشتو نوں کو مذہب لسانیت قومیت کے نام پر تقسیم کیا گیا ،صوبے کی عوام کو احساس محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا گیا ،عوام اب حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں ،نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی
پیر 2 جولائی 2018 21:30
(جاری ہے)
اس موقع پر نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی نے کہا کہ بی اے پی کی قیام سے قوم پرستوں کو اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے جو اپنی کرسی و پیٹ کی خاطر بی اے پی سے خوف زدہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ کا طعنہ دینے والوں کو عوام کی عدالت میں اپنی ہار نظر آرہی ہے جو خود ماضی میں اسٹبلشمنٹ کے آشیرباد سے اسمبلیوں اورایوانوں میں پہنچ کر غریب عوام کے لیئے کچھ نہیں کیا بلوچستان کے عوام کے حقوق کا حقیقی معنوں میں تحفظ کے لئے بی اے پی کا قیام عمل میں لایا گیا انتخابات میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے نام نہاد قوم پرستوں کو شکست فاش دینگے مستونگ سے منتخب ہونے کے بعد عوام کو یکسر بھول جانے والوں کو 25 جولائی کو عوام بھول جائینگے قوم پرستی لسانیت قومیت کے نام پر عوام کو کئی دہائیوں سے دھوکے میں رکھ کر پسماندہ رکھا گیا اب ایسا نہیں ہونے دیں گئے مستونگ کے عوام 2018 کے انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی اور حلقہ این اے 267 سے نامزد امیدوار سردار نور احمد بنگلزئی کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں بی اے پی اقتدار میں آکر مستونگ سمیت پورے صوبے میں امن و امان کی بہتری غربت بے روزگاری کے خاتمے تعلیم صحت آبنوشی سمیت لوگوں کے معیار زندگی بہتر بنانے کا جو عزم کیا ہے اس کو پورا کرکے دکھائیں گئے انہوں نے کہا کہ 2013 میں قوم پرستی و قبائلیت کے نام پر ووٹ لیکر کامیاب ہونے والوں نے گزشتہ پانچ سال تک پھر علاقے کا رخ ہی نہیں کیا اب انھیں عوام و ترقی و خوشحالی یاد آرہے ہیں عوام اب اپنے حقیقی نمائندوں اور موقع و مفاد پرستوں میں بہتر فرق رکھتے ہیں اب انھیں کوئی قوم پرستی یا قبائلیت کے نام پر دھوکہ نہیں دے سکتا انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے بندر بانٹ کرپشن و کمیشن اور من پسندی کے بنیاد پر تقسیم ہوئے اب آنے والے الیکشن میں عوام ان عناصر کا خود احتساب کرینگے انشااللہ عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کریں گے اور ان کے مسائل کے حل کے ساتھ ان کے عزت و وقار کے تحفظ کے لیے جدو جہد کرتے رہیںگے ۔مزید اہم خبریں
-
وائرل ہونے کا شوق؟ ڈی سی مظفرگڑھ نے سیلاب میں چھلانگ لگا دی، سیلابی پانی پی بھی لیا
-
پاکستان اور آرمینیا کے مابین باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ،دونوں ممالک کادو طرفہ اور کثیر الجہتی فورمز پر ایک دوسرے کیساتھ ملکر کام کرنے کےعزم کا اظہار
-
پاکستان تحریک انصاف کا سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان
-
ذاتی تشہیر کی بھوکی ٹک ٹاکر وزیراعلی میں کوئی شرم و حیا نہیں، پی ٹی آئی کی مریم نواز پر شدید تنقید
-
دی نور پراجیکٹ اورجیو پاک کے تعاون سے نجی ہسپتال سیلاب زدگان کی پناہ گاہ بن گیا
-
آئندہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے آبی ذخائر بنانے کا جائزہ لینے کا حکم
-
ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز بند کردیئے گئے، ملازمین کیلئے 28 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان
-
دریائے سندھ میں سپر فلڈ سے کچے کا پورا علاقہ ڈوب جائے گا، وزیراعلی سندھ
-
میری حکومت پر کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں، شہبازشریف کا دعویٰ
-
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی موت؛ فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے
-
وزیراعظم اور ترکیہ کے صدر کی ملاقات، باہمی تعاون مزید مستحکم بنانے کا عزم
-
پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری، چینی طریقےقدرتی آفات سے نمٹنے میں سود مند ثابت ہوں گے، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.