انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو ملک کو نقصان ہو گا الیکشن میں من پسند نتائج کے حصول سے بہتری نہیں آئے گی، میاں نواز شریف

ایون فیلڈ ریفرنس کیس کے محفوظ کردہ فیصلے بارے میں اپنے وکلاء سے معلومات ھاصل کر رہا ہوں، ووٹ کو عزت دو کی بات پر قائم ہوں، قوم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعا کرے، سابق وزیر اعظم کی لندن میں صحافیوں سے گفتگو

بدھ 4 جولائی 2018 00:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو ملک کو نقصان ہو گا ۔ الیکشن میں من پسند نتائج کے حصول سے بہتری نہیں آئے گی احتساب عدالت کے شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے بارے میں وکلاء سے تفصیلات حاصل کر رہا ہوں ،اس کے بعد اس پر بات کروں گا ۔

ووٹ کو عزت دو کی بات پر قائم ہوں، وکلاء سے مشاورت کے بعد کیس پر بات کریں گے منگل کو بارلے اسٹریٹ کلینک آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہشریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کیس کے محفوظ کردہ فیصلے بارے میں اپنے وکلاء سے معلومات ھاصل کر رہا ہوں اس پر بعد میں بات کروں گاانہوں نے کہا کہ صاف اور حقائق پر مبنی بات کرتا ہوں اور کرنی بھی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ووٹ کو عزت دو کی بات پر قائم ہوں ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انتخابات میں دھاندلی کا آغاز ہو گیا ہے ۔ الیکشن میں من پسند نتیجہ نکال کر ملک کی بہتری تو کوئی نہیں ہو سکتی الٹا نقصان ہو گا ۔نواز شریف نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کا آغاز ہو گیا ہے ۔ انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو ملک کو نقصان ہو گا ۔ الیکشن میں من پسند نتائج کے حصول سے بہتری نہیں آئے گی ۔ وطن واپسی کے فیصلہ وکلاء سے مشاورت کے بعد کرونگا۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ کلثوم نواز کی صحتیابی کے لئے دعا کی جائے ۔ نواز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال جو کچھ ہوتا رہا وہ سب نے دیکھا۔ بغیرجواز کے بات کرنا میری فطرت میں نہیں ۔پاکستان میں اصلاح احوال چاہتے ہیں تو صاف بات بھی کرنی چاہیے