Live Updates

جمعے کے روز کیے گئے تاریخی فیصلے

شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ بھی 6 جولائی بروز جمعے کو سنایا جائے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 4 جولائی 2018 16:36

جمعے کے روز کیے گئے تاریخی فیصلے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04جولائی 2018ء) جمعہ کا دن تاریخی فیصلوں کا دن بن گیا، پاکستان کی بڑی عدالتوں نے بڑے بڑے فیصلے جمعہ کے روز سنائے۔تفصیلات کے مطابق 20جولائی 2007بروز جمعہ سپریم کورٹ کے 13 رکنی بنچ نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کوچیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے سے ہٹانے کے پرویز مشرف کے فیصلے کو معطل کر دیا تھا۔28ستمبر 2007 بروز جمعہ کو سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ سابق صدر پرویز مشرف وردی میں رہتے ہوئے صدرارتی انتخابات لڑ سکتے ہیں۔

31جولائی 2009 کو بھی جمعے کا روز تھا جب عدالت عظمی نے پرویز مشرف کے ایمرجنسی نافذ کرنے کے اقدام کر غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔سابق صدر پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007کو کو ملک بھر میں ایمرجنسی نافذکی تھی۔28جولائی 2018کو بھی جمعہ کا روز تھا جب سپریم کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ سنایا اور نواز شریف کو پانامہ اسیکنڈل میں نا اہل قرار دے دیا تھا۔

(جاری ہے)

8ستمبر 2017 کو جمعے کے روز ہی لاہور ہائیکورٹ نے ثقافتی ورثے کو بنیاد بنا کر اورنج لائن منصوبے پر پابندی لگائی تھی،15دسمبر 2017کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس کھولنے کی نیب کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

جب کہ اسی روز پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کا نا اہلی کا فیصلہ آیا تھا جس میں جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دے دیا گیا تھا۔جب کہ عمران خان کو اہل قرار دے دیا گیا تھا،13 اپریل 2018ء کو بھی جمعے کا دن تھا جب جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تا حیات نا اہل قرار دے دیا تھا۔اور جہانگیر ترین کی نا اہلی کو تا حیات نا اہلی قرار دے دیا تھا۔اب احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ بھی 6جولائی کو سنانا ہے۔6 جولائی کو بھی جمعہ ہے۔اور جمعہ کے روز ہی شریف خاندان کے خلاف اتنے بڑے کیس کا فیصلہ آئے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات