Live Updates

حلقے کی فضا پی ٹی آئی کی جیت کاپتہ دے رہی ہے، محمد اسلم گھمن

بدھ 4 جولائی 2018 23:30

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے امیدوار ان حلقہ این اے 76 بریگیڈئر (ر) محمد اسلم گھمن ، حلقہ پی پی 44 چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ حلقے کی فضا پی ٹی آئی کی جیت کاپتہ دے رہی ہے عوام کا پی ٹی آئی عمران خان اورہمارے لیے محبت وخلوص کا جذبہ اور جوش وخروش زبردست ہے ہم اہل حلقہ این اے 76 اورپی پی 44کے ہمار ی حمایت میں نکلنے والے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اوران کے جذبے کی دل وجان سے قدر کرتے ہیں اہل حلقہ کی محبت نے الیکشن سے پہلے ہی ہمارے دل جیت لیے ہیں ان شا ء اللہ 25جولائی کو ووٹ کی قدر اورخدمت کرنے اور دوسری طرف ووٹ لے کر پانچ سال نظر نہ آنے والوں کے درمیان الیکشن کو عوام اپنے ووٹ سے الیکشن نہیں ریفرنڈم بنا دیں گے خدا نے چاہا تو خدمت کی سیاست اورعلاقے کی ترقی کے خیرخواہ ہی جیتیں گے یعنی پی ٹی آئی اورہم کامیاب ہوں گے ان خیالات کااظہار انہوںنے چٹی شیخاں میںالیکشن ہال کا افتتاح اور گھوئنگی ،پکی گڑھی ، سمبڑیال ،کوٹلی بھاگواورکھرولیا ں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کا بڑی تعداد میں پی ٹی آئی میں شامل ہونا اور ہماری حمایت کرنا عمران خان کے ویژن کی کامیابی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کو تباہ کردیا ادارے برباد اورکسان زمیندار کو بدحال کیا مہنگائی ،اقرباء پروری بڑھائی ،قرضے اورڈالر اوپر لے گئے بجلی ،گیس اورادویات سمیت پٹرولیم مصنوعات کو عام آدمی کی پہنچ سے دور کردیا اب لوگ شیر کو نہیں بلے کو ووٹ دیں گے پوری قوم عمران خان کے ایجنڈے پر متفق ہے کہ نیا پاکستان بنناچاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات