Live Updates

عورت کو ووٹ دینے کو حرام قرار دینے والے ن لیگی رہنما مشکل میں پھنس گئے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹس لے لیا،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرکوامیدوارکے خلاف کارروائی کا حکم بھی دے دیا گیا،میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 5 جولائی 2018 17:22

عورت کو ووٹ دینے کو حرام قرار دینے والے ن لیگی رہنما مشکل میں پھنس گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جولائی 2018ء) : عورت کو ووٹ دینے کو حرام قرار دینے والے ن لیگی رہنماہارون سلطان بخاری مشکل میں پھنس گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ہارون سلطان بخاری نے عورت کو ووٹ دینے کو حرام قرار دے دیا تھا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عورت کو ووٹ دینے کو حرام قرار دینے سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 186 سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوارہارون سلطان بخاری کی جانب سے عورت کو ووٹ دینے کا عمل حرام قرار دینے کے بیان کا نوٹس لے لیاہے۔ اوربیان کو کوڈ آف کنڈکٹ کی سنگین خلاف ورزی قراردے د یا ہے۔جب کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرکوامیدوارکے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابی حلقوں کے ریٹرنگ افسران کو انتخابی ضابطہ اخلا ق پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر ہارون سلطان نے خاتون کوووٹ دینا حرام قرار دے دیا تھا۔سلطان بخاری نے این اے 148 مظفر گڑھ کی انتخابی مہم کے دوران خاتون امیدوار کو ووٹ دینا حرام قرار دے دیا تھا۔ ہارون سلطان بخاری کی بھابھی سیدہ زہرہ باسط بخاری پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سلطان بخاری کے مد مقابل الیکشن لڑ رہی ہیں۔ن لیگی امیدوار کی طرف سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قوانین اور ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی۔

یہاں پر یہ بات حیران کن ہے کہ ن لیگ کے امیدوار سلطان بخاری کی اپنی جماعت کی مریم نواز بھی انتخابی امیدوار ہیں۔ جب کہ دوسری طرف نجی ٹی وی چینل کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ ہارون سلطان بخاری کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے چونکہ وہ بھی ایک حلقے سے امیدوار ہیں تو اپنے اپنے حلقے میں ہر امیدوار کی اپنی اپنی رائے بھی ہوتی ہے اس لیے نہ تو یہ بیان ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پالیسی ہے اور نہ ہی یہ ہماری قیادت کا وژن ہے
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات