Live Updates

ختم نبوتﷺقانون میں تبدیلی کےذمہ داروں کی رپورٹ سامنےآگئی

راجاظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ میں خامیوں کی نشاندہی کی گئی جبکہ کسی کوبھی ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا ہے، رپورٹ11صفحات پرمشتمل ہے۔ن لیگی رہنماء راجا ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 7 جولائی 2018 16:57

ختم نبوتﷺقانون میں تبدیلی کےذمہ داروں کی رپورٹ سامنےآگئی
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جولائی 2018ء) : ختم نبوت ﷺ قانون میں تبدیلی کے ذمہ داروں کی رپورٹ سامنے آگئی ہے، راجاظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ میں خامیوں کی نشاندہی کی گئی جبکہ کسی کوبھی ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا ہے،رپورٹ 11صفحات پرمشتمل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں ختم نبوت ﷺ قانون کے حلف نامے میں تبدیلی پراحتجاجی مظاہرین کے معاہدے میں یہ بات بھی شامل تھی کہ ختم نبوت ﷺ قانون میں تبدیلی کے ذمہ داروں کی نشاندہی کیلئے شفاف انکوائری کی جائے۔

تاہم مسلم لیگ ن کے رہنماء راجاظفر الحق کمیٹی نے حلف نامے میں تبدیلی کرنے والے ذمہ داروں کے تعین کیلئے ایک رپورٹ تشکیل دی جس کواسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی پیش کیا گیا۔ تاہم آج نجی ٹی وی نے راجا ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ گیارہ صفحات پر مشتمل ہے۔ رپورٹ میں کمیٹی نےخامیوں کی نشاندہی کی، کسی کوذمہ دارنہیں ٹھہرایا۔

رپورٹ کے مطابق 24مئی کےاجلاس میں الیکشن بل زیربحث آیا۔ واضح رہے آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پیرآف گولڑہ شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مطالبہ کیا کہ راجا ظفرالحق کی رپورٹ کوقوم کے سامنے لایا جائے۔پتا چلنا چاہیے کن لوگوں کوخوش کرنے کیلئے حلف نامے میں تبدیلی کی گئی۔ کوئی اپنے آپ کومسلمان نہیں کہہ سکتا جونبی پاک ﷺ کوآخری نبی نہیں مانتا۔

بعدازاں پیرآف گولڑہ شریف نظام الدین جامی نے مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے کہا تھا کہ اقتدار ملاتونظام مصطفی ﷺ نافذ کریں گے۔نوازشریف نے ختم نبوتﷺ جیسے لفظ پرشب خون مارا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف ماضی کے دریچے سے جھانک کردیکھیں ، شاید تمہیں یاد آجائے میرا نام ونشاں۔انہوں نے کہا کہ مفاد پرست سیاستدانوں نے ملک سے وفا نہیں کی۔لیکن ہم اپنی روایات کی پاسداری کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات