Live Updates

ْاحتساب عدالت تاریخی فیصلہ ہے جس میں ایک فرعون کو سزا دی گئی ، نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا پر ہمارے تحفظات ہیں جن کی کابینہ کے چار وزیر سیاسی مداخلت کررہے ہیں ،آئندہ حکومت تحریک انصاف بنائے گی ،پرویزخان خٹک

ہفتہ 7 جولائی 2018 19:28

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماسابق وزیراعلی امیدوار حلقہ NA-25 و PK-61-64 پرویزخان خٹک کہا ہے کہ احتساب عدالت کو فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں یہ ایک ایسا تاریخی فیصلہ ہے جس میں ایک فرعون کو سزا دی گئی جنہوں نے چوری کرکے ملک کو لوٹا اور بیرون ملک جائیدایں بنائی ،اس فیصلے کا اجر احتساب عدالت کوملے گا،ہمیں یقین ہے کہ آئندہ جو بھی چوری یا ڈاکہ ڈالے گا اس کا یہی حال ہوگا جو آج نواز شریف اوراس کے خاندان کا ہوا ہے، نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا پر ہمارے تحفظات ہیں،نگران وزیر اعلی مولانا فضل الرحمان کا نامزد کردہ ہے ہم سمجھتے تھے کہ نگران وزیر اعلیٰ غیر جانبدار کام کریں گے مگر انہوں نے اپنی کابینہ میں تین سے چار وزیر بنوں سے لیے ہیں جو سیاسی مداخلت کررہے ہیں نگران وزیر اعلی کا کام صرف صاف و شفاف الیکشن کرانا ہوتا ہے ،چیف جسٹس سپریم کورآف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنرسے اپیل کرتے ہیں کے اس کا نوٹس لیں ، کہیں ایسا نہ ہو کہ انتخابات متنازعہ ہوں اور بعد میں اس پر اعتراضات اور آوایں اٹھیں،ملک کے آئندہ وزیر اعظم عمران خان ہوں اور چاروں صوبو ں اور مرکز میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انھوں نے پراچہ ایسوسی ایشن اور پراچہ ویلفیئر ٹرسٹ کی سرپرستی اور حاجی بختیار احمد پراچہ کی سربراہی میں پراچہ برادری کی کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر امیدوار حلقہ پی کی63 میاں جمشید الدین کاکاخیل، ناصر جمال پراچہ، اشفاق پراچہ حاجی ریاض ایڈوکیٹ شہزاد احمد پراچہ نے خطاب کیا جبکہ این اے 26 کے امیدوار ڈاکٹر عمران خٹک پی کے 65 کے امیدوار میاں خلیق الرحمن اور پی کے 62 کے امیدوار ادریس خٹک نے بھی نوشہرہ میں مختلف مقامات پر جلسوں اور رشکی میں گرینڈ یوتھ تقریب سے خطاب کیا۔

پرویز خان خٹک نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی سابق حکومت نے جتنے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے تھے اس کی صوبے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی قاضی میڈیکل کمپلیکس، نوشہرہ میڈیکل کالج کے علاوہ سکولز اور دیگر ترقیاتی منصوبے تحریک انصاف حکومت کے کارنامے ہیں پولیس سمیت تمام سرکاری اداروں کو ٹھیک کردیاگیا اور اب یہ ادارے عوام کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبائی ترقی کے لیے اتنے اہم معاہدے کئے ہیں جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،یہی وجہ ہے کہ مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہے،کارکن تحریک انصاف کا سرمایہ ہیں اور خیبرپختونخوا کے غیور کارکنوں نے ہمیشہ ہر ریلی ہر جلسے میں اپنی قوت کابھر پور مظاہرہ کیا جو نہ صر ف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بلکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پر بھر پور اعتماد کا مظہر ہے۔پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت صوبے میںصنعتی انقلاب کے ذریعے صوے سے بے روزگاری ، توانائی اور اقتصادی بحران کا خاتمہ کرکے معاشی انقلاب برپا کرنے جاری ہے سی پیک خیبرپختونخوا میں گیم چینجر ثابت ہوگاآنے والا دور پی ٹی آئی کا ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات