نوشہرو فیروز :حلقہ این اے 211 کے گاں صدیق لاکھو کے مکینوں نے احتجاجا الیکشن بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

پیر 9 جولائی 2018 18:47

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2018ء) نوشہروفیروز کے حلقہ این اے 211 کے گاں صدیق لاکھو کے مکینوں نے احتجاجا الیکشن بائیکاٹ کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کوئی بھی امیدوار ووٹ مانگنے نہیں آئے انکا کہنا تھا کہ گوادر سانحے میں شہید ہونے والے 9مزدوروں کے لواحقین کی دادرسی نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

علاقہ مکین حکومت یا عوامی نمائندوں نے شہدآ کے گاں صدیق لاکھو کو بھلا دیا, جھوٹے وعدں کو پورا بھی نہ کیا گاں صدیق لاکھو کے مکینوں نے مسجد میں اجلاس بلاکر الیکشن بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ گاں صدیق لاکھو کے 9مزدورں کو گوادر میں دہشتگردی کا نشانہ بناکر شہید کر دیا گیا تھا ۔ شہدا کیلئے حکومت بلوچستان اور سندھ کیجانب سے رقم دینی, بچوں کو نوکریاں دینے کا واعدہ بھی کیا گیا تھا اور گاں کیلئے سڑک بنانے کا اعلان کیا تھا جو وفا نہ ہوا۔مگر ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا مگر ہم سے کئے گئیں واعدے پورے نہیں کئے گئے ۔اس لئے کوئی بھی سیاسی پارٹی ووٹ مانگنے نہیں آئے ۔