اگلے 4 روز تک شہر کا موسم معتدل اور بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل 10 جولائی 2018 20:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 4 دن تک موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ کئی روز کے دوران سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے شہر کا مطلع ابر آلود ہے تاہم اگلے 4 دن تک موسم معتدل رہنے کا امکان ہے جس کے دوران شہر کا زیادہ زیادہ درجہ حرارت 33سے 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28جبکہ زیادہ سے زیادہ 34.8 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا سمندرکی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔#

متعلقہ عنوان :