Live Updates

پاک پختون اتحادبرادری نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا

منگل 10 جولائی 2018 23:20

گوجرانوالہ۔10 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) پاک پختون اتحادبرادری نے پی ٹی آئی کے امیدواران این اے 80 پی پی 56 اور پی پی 57 کی حمایت کا اعلان کر دیا اس سلسلہ میںکارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پاک پختون اتحاد برادری کے صدر محمد انور خان نے کی جس میںپی ٹی آئی کے نامزد امیدوار پی پی 56 چوہدری طارق گجر پی پی 57 سے امیدوار لالہ اسد اللہ پاپاِ،محمد اکرم خان ،محبت خان ،ولی خان،برہانی کانسی ،تاج ولی خان کے علاوہ پختون خان برادری کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی کا رنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے چوہدری طارق گجر نے کہا ہے پی ٹی آئی کا منشور ملک کے روشن مستقبل کی نوید ہے ،عمران خان کی قیادت میں غیر جانبدارانہ احتساب کے ذریعے اداروں کو مضبوط کرتے ہوئے ملک کو صحیح معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے، شریف خاندان کے داماد کے جیل جانے کے بعد اب سلاخیں نواز شریف اور دیگر مجرموں کا انتظار کر رہی ہیں آخر کار مفرور وزیر خزانہ کو بھی اڈیالہ کی راہ لینا ہوگی، دوسری طرف انتخابی مہم کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کی طرف سے نواز لیگ کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے پختون اتحاد برادری کے صدر محمد انور خان نے کہا کہ قومی سیاست کا پانسہ پلٹ چکا ہے اور انشا اللہ25جولائی کو نواز لیگ کے خلاف ایک اور فیصلہ عوام اپنے ووٹ کے ذریعے دیں گے ، امیدوار لالہ اسد اللہ پاپاِنے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پور ی قوم ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب اور ا پنے محرومیوںکا انتقام لینے کیلئی25جولائی کے دن کا شدت سے انتظار کر رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات