رواں برس مون سون میں زیادہ بارشوں کا امکان ہے،ماہرین

پھول دار پودوں کو نقصان سے بچانے کے ضروری اقدامات کیے جائیں

بدھ 11 جولائی 2018 14:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ رواں برس مون سون میں زیادہ بارشوں کا امکان ہے جس کی وجہ سے پھول دار پودوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب راو لپنڈی کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ فلوری کلچر اینڈ لینڈ سکیپنگ ماہرین نے کٹ فلاورز کے پیداواری کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ مون سون کے دوران کاشتکار اپنے کھیتوں میں پانی کے نکاس کو بہتر سے بہترین بنائیں۔ گرین ہائوس کے لیول کو اونچا کریں تا کہ باہر سے پانی گرین ہاوس میں داخل نہ ہو سکے۔ پھولوں کی تمام پنیری اور ایسے پودے جن کو پانی سے نقصان ہو سکتا ہے انہیں اونچی جگہوں پر منتقل کر کے نقصان سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :