Live Updates

دہشتگردوں نے ثابت کر دیا کہ وہ پاکستان میں الیکشن پرامن طور پر نہیںہونے دیں گے، رحمٰن ملک

سیاستدانوںسے گزارش ہے وہ جلسہ یا کارنر میٹنگ کرنے سے پہلے پولیس اور مقامی انتظامیہ کو آگاہ کریں،خفیہ اداروں کو خطرات کو دیکھنا ہوگا ، سیاستدانوںکو جنگی بنیادوںپر سیکورٹی فراہم کرنا ہوگی،آئندہ اگر دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوا تو اس کی ذمہ دار صوبائی حکومت بھی ہوگی،پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمٰن کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 11 جولائی 2018 17:46

دہشتگردوں نے ثابت کر دیا کہ وہ پاکستان میں الیکشن پرامن طور پر نہیںہونے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ پاکستان میں الیکشن پرامن طور پر نہیںہونے دیں گے،سیاستدانوںسے بھی گزارش ہے کہ وہ جلسہ یا کارنر میٹنگ کرنے سے پہلے پولیس اور مقامی انتظامیہ کو آگاہ کریں،خفیہ اداروں کو خطرات کو دیکھنا ہوگا اور سیاستدانوںکو جنگی بنیادوںپر سیکورٹی فراہم کرنا ہوگی،آئندہ اگر دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوا تو اس کی ذمہ دار صوبائی حکومت بھی ہوگی۔

بدھ کو رحمٰن ملک نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے ہو یا کوئی اور ادارہ پیپلز پارٹی ہم قسم کے احتساب کیلئے ہمیشہ تیار رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے تمام رہنمائوںنے جیلیںکاٹی ہیں اور آئندہ بھی کاٹیںگے۔

(جاری ہے)

سینیٹکی قائمہ کمیٹی میںبھی نیکٹا کے حکامنے بریفنگ میں بتایا تھی کہ 18سیاستدانوںکی جانوںکو شدید خطرات لاحق ہیں جس میں اے این پی رہنما، عمران خان، نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے رہنما بھی شامل ہیں۔

الیکشن اور اس سے پہلے ملک کے اندر امن و امان کی صورتحال کی ذمہ دار الیکشن کمیشن اور نگران حکومت ہے۔ سیاستدانوںسے بھی گزارش ہے کہ وہ جلسہ یا کارنر میٹنگ کرنے سے پہلے پولیس اور مقامی انتظامیہ کو آگاہ کریں۔پشاور حملے کے بعد یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ دہشتگردوںکا سر مکمل طور پر نہیںکچلا جا سکا۔ خراسانی داعش کا کارکن ہے اور اس حملے کے بعد یہ بات کھل گئی ہے کہ داعش الیکشن کو پرامن طور پر نہیںہونے دے گی۔

خفیہ اداروں کو ان خطرات کو دیکھنا ہوگا اور سیاستدانوںکو جنگی بنیادوںپر سیکورٹی فراہم کرنا ہوگی۔سپریم کورٹ نے تھرٹ اسسمنٹ کمیٹی بنائی تھی جو سیاستدانوںکو خطرات کاجائزہ لیکر تجاویز دے گی۔ 25جولائی پاکستان کی تاریخ میں بہت اہم دن ہوگا۔ دہشتگردوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ پاکستان میں الیکشن پرامن طور پر نہیںہونے دیں گے۔ہم حالت جنگ میںہیں اس لیے اس کے مطابق اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔قوم ایسے واقعات سے نہ ڈرے اور 25جولائی کو گھروں سے باہر نکل کر اپنی پسند کے امیدوار کو ووٹ دیں جو عوام کے مسائل حل کرے اور ان کو دھوکہ نہ دے۔ آئندہ اگر دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوا تو اس کی ذمہ دار صوبائی حکومت بھی ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات