رانا ندیم ایڈووکیٹ کو خدمات کے اعتراف میںایوارڈسے نوازاگیا

جمعرات 12 جولائی 2018 21:50

ڈی آئی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کی جانب سے رانا ندیم ایڈوکیٹ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں Officiator Award نوازا گیا ۔اس موقع پر حلقہ این اے 38۔ این اے 39 کے امیدوار سابق سینٹروقار احمد خان نے ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ میں انہیں ایوارڈ دیا۔رانا ندیم ایڈوکیٹ کو خدمات کو سراہتے ہوئے ڈسٹرکت بار ڈیرہ کی جانب سے ایوارڈ دیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

یادررہے کہ رانا ندیم ایڈوکیٹ نے 2007 کی ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کی جوڈیشری تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ڈسٹرکٹ بار ممبران کی ہر غمی اور خوشی کی اطلاع بار کے ممبران تک پہنچانے کا اہم فریضہ وہ اب تک ادا کررہے ہیں ۔ وہ 2006 میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ کے جوائنٹ سیکرٹری ،2009 میں بلامقابلہ جنرل سیکرٹری جبکہ 2013 سے 2017 تک چار سال بلامقابلہ ہائی کورٹ بار کے ایگزیکٹیو ممبر رہے ہیں ۔