این اے 132لاہور، شہباز شریف کے حلقے میں تحریک انصاف کے نعرے، کامیاب کون ہوگا۔۔ جانیے عوام کی رائے

حلقہ این اے 132سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف،تحریک انصاف کے میاں منشا سندھو اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ثمینہ گھرکی امیدوار ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 12 جولائی 2018 21:40

این اے 132لاہور، شہباز شریف کے حلقے میں تحریک انصاف کے نعرے، کامیاب کون ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12جولائی 2018ء) :این اے 132لاہور، شہباز شریف کے حلقے میں تحریک انصاف کے نعرے، کامیاب کون ہوگا۔۔ جانیے عوام کی رائے حلقہ این اے 132سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف،تحریک انصاف کے میاں منشا سندھو اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ثمینہ گھرکی امیدوار ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔

۔ایسے اداروں کی جانب سے الیکشن کی تمام تر کاروائی کو تیزی سے آگے بڑھائی جارہی ہے۔تاحال سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کئیے جانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔اس سارے معاملے میں سب سے اہم فریق ووٹر ہے جو اس سارے عمل کو انتہائی دلچسپی سے دیکھ رہا ہے اور 25 جولائی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔

(جاری ہے)

ووٹرز نے ابھی سے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ کس پارٹی کو ووٹ دینا ہے اور کس کو نہیں۔

2018 کے سال کو تبدیلی کا سال قرار دیا جارہا ہے۔اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں سیاسی مخالفین کو دھول چٹانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ایک جانب سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی پاور شو کئیے جا رہے ہیں تو دوسری جانب ووٹرز کو ترغیب دلانے کے لیے وعدے وعید اور منشور کا سہارا لیا جارہا ہے۔اس حوالے سے سامنے آنے والے سروے بھی انتخابات کے نتائج کو واضح کررہے ہیں ۔

ایسا ہی ایک سروے لاہور کے حلقہ این اے 132 میں کیا گیا جہاں سے مسلم لیگ ن کے میاں محمد شہباز الیکشن جیت چکے اور پنجاب کے وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔اس مرتبہ کی صورتحال میں تھوڑی بہت تبدیلی آئی ہے،عوام کی ایک معقول تعداد کا جھکاو واضح طور پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب ہے ۔تاہم مسلم لیگ ن کے حامی ابھی بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں ۔اردوپوائنٹ کی جانب سے نمائندہ اس حلقے میں سروے کرنے پہنچا تو جہاں عوام کا جوش و خروش نظر آیا وہیں سیاسی درجہ حرارت بھی بڑھا ہوا تھا،سروے کے دوران ہی پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے تاہم اس کے بعد مسلم لیگ ن کے حامیوں نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کا اعلان کیا جبکہ تحریک انصاف کے کارکنان نے مسلم لیگ ن کی جگہ تبدیلی کے نعرے لگائے،۔

اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف،تحریک انصاف کے میاں منشا سندھو اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ثمینہ گھرکی امیدوار ہیں۔تاہم اردو پوائنٹ کے سروے کے مطابق شہباز شریف ابھی بھی مضبوط ترین امیدوار ہیں۔دیکھئیے اردو پوائنٹ کا خصوصی سروے این اے 132 کی عوام کے ساتھ۔