پاکستان کو کرپٹ مافیا سے نجات دلانے میں وکلاء بھرپور ساتھ دے،اعجازاحمد چوہدری
جمعہ 13 جولائی 2018 16:27
(جاری ہے)
الیکشن ڈے پر ہر پولنگ اسیٹشن پروکلاء موجود ہو ں گے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت آئی تو قانون کی حکمرانی ہو گی،پاکستان بدل چکا ہے، عمران خان نے ڈھائی سال سے محنت کر کے نواز شریف کو یہاں پہنچایا ہے،نواز شریف کوئی سادہ لو انسان نہیں جو اپنے کیس کی دفعہ کے لیے بارہ وکیل رکھے تھے، نواز شریف کی کوئی چال کامیاب نہیں ہو گی، جیل اس کا مقدر ہے ، تحریک انصاف عام لوگوں اور ان کے بنیادی مسائل کے لیے کام کرے گی ،اورنج لائن منصوبہ کا حال دیکھ لیں، ایک بارش نے سارا راز کھول کے رکھ دیا،مریم نواز نے کہا تھا باہر تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں لیکن پھر مان بھی لی ، شریف خاندان اور کرپشن نے ملک کو برباد کر دیاہے ، عوام25 جولائی کو ووٹ عمران خان کو دیں، مہر بلے پر لگائیں اور ملک کی تقدیر بدلیں۔
کنونشن میں افتخار کمبوہ۔سردار محمد حیات۔وقاص شریف۔ نصیر بھلہ۔ایوب نبی گجر۔ اویس جوئیہ۔متین الحق چوہدری۔ فرخ شہزاد۔ شہزاد کمبوہ۔ شیخ تصور۔ شبیر حسین۔میاں عامر۔ ملک ارشاد۔ خالد اعوان۔حمد ندیم۔ ملک ساجد۔ میاں امیتاز۔اعجاز غوری سمیت وکلاء برداری نے شرکت کی۔بعدازں اعجاز چوہدری نے عبدالکریم کلواڑ کے ہمراہ ٹائو ن شپ میں عوامی تحریک کے رہنما نعیم الدین چودھری ایڈوکیٹ کی جانب سے کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر اعجاز چوہدری نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاون کی بات ہر فورم پر کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ان لوگوں کو بھی سزا ملے جو لوگ اس کے ذمہ دار ہیں، تحریک انصاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی ، ہم اس الیکشن کو اپنا الیکشن سمجھ کے لڑیں گے، میں نے ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن لوگوں نے ہمارے ساتھ دینے کا اعلان کیا ،انہوں نے کہا کہ ہماری جس جس جماعت کے ساتھ بات ہوئی ہے، سب نے ہماری حمایت کا اعلان کیا۔بہار کالونی سے مسلم لیگ (ن )کے اہم رہنما چوہدری دل آریز کرسٹن نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اور اعجاز احمد چوہدری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔جامعہ المتنظر کے مولانا افصل حیدری۔ مولا مہدی حسن اور مولانا اعجاز گل سے این اے 133 کے نامزد امیدوار اعجاز احمد چوہدری کی ملاقات اور الیکشن میں پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کا سپورٹ کی جا ئے گئی۔مزید قومی خبریں
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
-
ً9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا: راجہ پرویز اشرف
-
وفاق نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا عملی گرین سگنل دیدیا
-
گزشتہ برس 9 مئی کو جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا،ہمیں حقیقی آزادی 14اگست 1947کو مل چکی ہے
-
پارلیمانی لیڈر کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.