انتخابات آتے ہی برساتی مینڈک باہر نکال آتے ہیں اور شکست کھا کرگھوم ہوجاتے ہیں،

ملک میں جاری عام انتخابات کا ماحول خدانخواستہ خراب ہو گیا تو اسکا اثر ہماری معیشت ہر نظر انداز ہوگا، اس کیلئے تمام جماعتوں کو سوچنا ہوگا،مخالف کہتے ہیں ہم نے پانچ سال میں کیا کیا تو ہم بتا دیں انکو پانچ سال میں ہم نے عوام کی خدمت کی ، آج لوگوں کی جان ومال محفوظ ہیں تو پی پی کی بدولت ہیں، پی پی کی عوامی خدمت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کا منعقدکارنر میٹنگ سے خطاب

ہفتہ 14 جولائی 2018 18:40

انتخابات آتے ہی برساتی مینڈک باہر نکال آتے ہیں اور شکست کھا کرگھوم ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ انتخابات آتے ہی برساتی مینڈک باہر نکال آتے ہیں اور شکست کھا کرگھوم ہوجاتے ہیں، ملک میں جاری عام انتخابات کا ماحول خدانخواستہ خراب ہو گیا تو اسکا اثر ہماری معیشت ہر نظر انداز ہوگا، اس کیلئے تمام جماعتوں کو سوچنا ہوگا،مخالف کہتے ہیں ہم نے پانچ سال میں کیا کیا تو ہم بتا دیں انکو پانچ سال میں ہم نے عوام کی خدمت کی ، آج لوگوں کی جان ومال محفوظ ہیں تو پی پی کی بدولت ہیں، پی پی کی عوامی خدمت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

وہ ہفتہ کو اسٹیشن روڈ پر پاکستان پیپلز پارٹی یوسی 12غریب آباد کے رہنماؤں عبید اللہ منگی ،بابو اشفاق کمانگر،سردار زاہد مغل، عنایت منگی و دیگر کی جانب سے منعقدکارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

کارنر میٹنگ میں سینیٹر اسلام الدین شیخ،نعمان اسلام شیخ،سیدناصرشاہ،سید فرخ شاہ، مشتاق سرھیو،ڈاکڑ ارشد مغل،چوہدری اظہر حسنین سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے تقریب سے خطاب کرتے مذکورہ رہنماؤں کامزید کہنا تھا کہ پی پی نے ہمیشہ ملک اور اسکی غریب مظلوم عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا ہے شکست سے خوفزدہ مخالف جماعتیں پروپیگنڈا کر کے عوامکو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونگے عوام پچیس جولائی کو تیر ہر ٹھپہ لگا کر پی پی کے تمام امیدواروں کو کامیاب کرائیگی تقریب میں مہمانوں کو میزبانوں کی جانب سے سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور ٹوپی بھی پیش کی گئی۔