پشاور،مستونگ اور بنوں میں دھماکوںکا مقصد انتخابات کے عمل کو سبوتاژ کرنا ہے ‘میاں مقصود احمد
نگران حکومت دہشتگردی کی روک تھام کیلئے سنجیدہ اقدامات اور سیکورٹی اداروں کو فعال کرے ،سول و عسکری قیادت امریکی پالیسیوں سے جان چھڑائے،پاکستان کے امن کے لئے بہتر حکمت عملی اختیار کی جائے‘صدرمتحدہ مجلس عمل پنجاب کامختلف تقریبات سے خطاب
ہفتہ 14 جولائی 2018 19:06
(جاری ہے)
نام نہاد امریکی دہشت گردی کی جنگ میں اب تک 70ہزار سے زائد بے گناہ افراد بلی چڑھ چکے ہیں اورسواسوارب ڈالر کانقصان ہوچکاہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پرویزمشرف کی بزدلی کی وجہ سے آج پاکستان خون میں لت پت ہے۔ملک میں مکمل امن کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان نام نہاد امریکی جنگ سے چھٹکارہ حاصل کرے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں میں بیرونی ہاتھ کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ہندوستان، اسرائیل اور امریکہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف کھل کر سامنے آچکے ہیںاورملک کے اندر مسلسل حالات کو خراب کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ افغانستان سے عملاً رخصت ہوچکا ہے۔اب اس کی بچی کھچی صرف10ہزارفوج وہاں موجود ہے مگر اس نے ہمیں اس نہ ختم ہونے والی جنگ میں بری طرح الجھادیا ہے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہماری سول اور عسکری قیادت قومی مفاد کوپیش نظر رکھ کر امریکی پالیسیوں سے جان چھڑائے اور خطے میں ہونے والی تبدیلیوں اور بالخصوص پاکستان کے امن کے لئے بہتر حکمت عملی اختیار کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.