Live Updates

نواز شریف کے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو روکا نہیں جا سکتا ،خرم دستگیر خان

ہفتہ 14 جولائی 2018 23:12

نواز شریف کے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو روکا نہیں جا سکتا ،خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) سابق وفاقی وزیر وامیدوار این اے 81 خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو روکا نہیں جا سکتا ،محترمہ مریم نواز کا لکھا ہوا خط سامنے آیا ہے انہوں نے بہتر کلاس لینے سے انکار کر دیا ہے ،میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے دہشت گردی کی دفعات ان سکیورٹی اہلکاروں کیخلاف لگنی چاہیے جنہوں نے ہمارے کارکنوں پر حملے کئے ،ہمارے کا رکن زخمی کئے گئے ،گاڑیوں کے شیشے تو ڑے گئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے کیا ،سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لیگی کارکنوں نے کل بڑی دلیری کے ساتھ مشکلات کا سامنا کیا ہے ،چنداقلعہ ،کامونکی ٹول پلازہ ،سادھوکی ،کالا شاہ کا کو اور راوی پل پر ہمیں روکا گیا، پولیس نے کا رکنوں پر لا ٹھیاں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ،جیسے کشمیر میں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر پتھرائو کرتی ہے ویسے ہی پولیس اہلکاروں نے ہمارے کا رکنوں پر پتھرائو کیا،جبکہ راوی پل پر بھی پو لیس نے روکا شیلنگ ،پتھرا اور لا ٹھیاں برسائی گئیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت ،انصاف ،ملکی ترقی ،سی پیک کا موسم 25 جولا ئی کو آکر رہے گا،انہوں نے کہا لیگی کارکن چارج ہو چکے ہیں ،25 جولائی کو لو گوں کو پولنگ اسٹیشن لا کر شیر کو ووٹ کا سٹ کروائیں گے ،مسلم لیگ ن کے ساتھ ساتھ میڈیا کیلئے بھی جبر کا موسم چل رہا ہے ،میڈیا دو لو گوں کے سامنے عمران خان کا خطاب چلاتا تھا لیکن ہمارے استقبال کو کوئی کوریج نہیں دی گئی،وقتی فیصلے کسی کیلئے بارآور ثابت نہیں ہو تے، اس موقع پر سابق ایم این اے شازیہ سہیل میر ،سابق ایم پی اے و امیدوار پی پی 58عبدالرئوف مغل اور سابق ایم پی اے و امیدوار پی پی54 عمران خالد بٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات