Live Updates

نگراں وزیر اعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں سانحہ مستونگ،پشاور اوربنوں بم دھماکوں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یوم سوگ منایا گیا،ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہا ،ملک بھر میں شہداء کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعائیہ تقاریب کااہتمام

نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک اظہار تعزیت کے لئے ساراوان ہاؤس کوئٹہ گئے اور سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی

اتوار 15 جولائی 2018 21:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) نگراں وزیر اعظم جسٹس(ر)ناصرالملک کی ہدایت پر اتوار15جولائی کو ملک بھر میں سانحہ مستونگ،پشاور اوربنوں بم دھماکوں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یوم سوگ منایا گیا،ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہا ،ملک بھر میں شہداء کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعائیہ تقاریب کااہتمام کیا گیااور دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہ بیٹھنے اور وطن عزیز کی سلامتی اور دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا،نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک اظہار تعزیت کے لئے ساراوان ہاؤس کوئٹہ گئے اور سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔

(جاری ہے)

نگران وفاقی حکومت کی طرف سے سانحہ مستونگ،پشاور اوربنوں بم دھماکوں کے شہداء کی یاد میں ملک بھر میںاتوار کو ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں سانحہ مستونگ ،بنوں اور پشاور کے علاقہ یکہ توت میں انتخابی مہم کے دوران ہونے والے خود کش حملوں پر سوگ منایا گیا اور قومی پرچم سرنگوں رہے، اس موقع پر مساجد میں شہداء کی مغفرت، زخمیوں کی جلد صحت یابی، دہشت گردی کے خاتمہ اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

شہداء بلندی درجات اور ایصال ثواب کیلئے قر۱ٓن خوانی اور فاتحہ کا بھی اہتمام کیا گیا اوررزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا ئیں مانگی گئیں اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیاگیا۔سانحہ مستونگ،پشاور اوربنوں بم دھماکے کے شہداء کی یاد میں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی یوم سوگ منایاگیا، کوئٹہ ،مستونگ ،قلات ،سبی ،سمیت صوبے کے دیگرعلاقوں میں فضاء انتہائی سوگوار رہی جبکہ سیاسی ومذہبی جماعتوں نے سانحہ مستونگ کے پیش نظر سوگ کا اعلان کرتے ہوئے 3 دن کیلئے انتخابی مہم معطل کردی ہے ۔

سروان ہاوس میں شہید نوابزادہ سراج رئیسانی اوردیگر شہداء کی فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب کوئٹہ کی شاہراہیںسنسان ،ٹریفک معمول سے کم اورکاروباری وتجارتی مراکز بند رہے اورکوئٹہ سمیت صوبے بھر کی کی سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوںرہا۔ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح فیصل ۱ٓباد میں بھی اتوار کو سانحہ کے پی کے اور بلوچستان کے شہداء کے سوگ میں یوم سوگ منایا گیا اور تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رکھا گیا۔

اس موقع پر مساجد میں شہداء کی مغفرت، زخمیوں کی جلد صحت یابی، دہشت گردی کے خاتمہ اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور ملک کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے پاک کرنے کیلئے اپنی پاک فوج اور محب وطن پاکستانیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک ساروان ہاؤس گئے اور شہید سراج رئیسانی کے خاندان سے تعزیت کی۔

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) وزیراعظم ناصرالملک نے اتوارکوکمبائنڈملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ )کوئٹہ کابھی دورہ کیا اورسانحہ مستونگ میں زخمی ہونے والے زیرعلاج افراد کی عیادت کی ۔چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی ،نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری اورنگران وفاقی وزیرریلوے خورشید روشن بروچہ بھی نگران وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔نگران وزیراعظم (ر) ناصرالملک نے ہسپتال انتظامیہ کوزخمیوں کوبہترطبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سانحہ مستونگ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

نگراں وزیراعظم کے دورے کے موقع پر کوئٹہ شہر کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے ۔چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف،پشتونخواہ ملی عواملی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی اور دیگر سیاسی رہنمائوںنے بھی شہید نوابزادہ سراج رئیسانی کے اہل خانہ سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کیلئے اتوار کو ساروان ہاؤس گئے جہاں انہوںنے بلوچستان عوامی پارٹی کے شہید رئیسانی نوابزادہ سراج رئیسانی کے خاند ان سے تعزیت اورہمدردی کااظہارکرتے ہوئے شہداء کی بلندی درجات اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات