Live Updates

عمران خان کا لب و لہجہ سیاسی راہنماء کے شایان شان نہیں ،گلزار اعوان

پیر 16 جولائی 2018 16:45

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) حلقہ این اے 61 سے قومی اسمبلی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار حاجی محمد گلزار اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے امیدوار عوامی جلسوں میں جو ز بان اور لب و لہجہ استعمال کر رہے ہیں وہ کسی سیاسی لیڈر کے شایان شان نہیں ۔

(جاری ہے)

ووٹر 25 جولائی کو گھروں سے نکل کر سانحات مستونگ اور پشاور کے کرداروں اور الیکشن میں مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے خواہش مندوں کو ناکام بنا دیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں عوامی راج کا دوسرا نام ہے ۔ہماری جماعت غریب کارکنوں اور عوام کیلئے جتنی ہمدردی اور ان کی بہبود کے لئے عملی اقدامات کی کی تاریخ رکھتی ہے اس کی دنیا بھر میں کہیں کوئی مثال نہیں ملتی ․ انہوں نے یہ بات کمال آباد اور ملحقہ علاقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر پی پی کے صوبائی امیدوار آغا مجیب بھی ان کے ہمراہ تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات