عمران خان سیاسی بہروپیئے ،وہ اور جمہوریت ایک ساتھ نہیں چل سکتے،مریم اورنگزیب

عوام نے عمران کی گالیوں کی سیاست کو مسترد کردیا ہے ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور جھنگ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جلسے ناکام رہے ،جلسے کی خالی کرسیوں کے بعد اب بلے کے نصیب میں خالی پرچیاں ہوں گی،عوام25 جولائی کو عمران خان کی سیاست کو دفن کردینگے ،میڈیا سے گفتگو

پیر جولائی 22:04

عمران خان سیاسی بہروپیئے ،وہ اور جمہوریت ایک ساتھ نہیں چل سکتے،مریم ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان وسابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی بہروپیئے ہیں وہ اور جمہوریت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، عوام نے عمران کی گالیوں کی سیاست کو مسترد کردیا ہے ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور جھنگ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جلسے ناکام رہے ،جلسے کی خالی کرسیوں کے بعد اب بلے کے نصیب میں خالی پرچیاں ہوں گی،عمران خان نے جو شیروانی سلوائی ہے وہ چوتھی مرتبہ کسی اور طریقے سے پہن لیں،25 جولائی کو عوام عمران خان کی سیاست کو دفن کردینگے ۔

پیر کو مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی خواتین نے محمد نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے حق میں ریلی نکالی اور لیگی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات ومسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام 25جولائی کو عمران خان کی سیاست کو دفن کردیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سیالکوٹ ، جھنگ اور فیصل آباد کے جلسے ناکام رہے ہیں ،عوام نے ان کی گالیوں کی سیاست کو مسترد کردیا ہے ،انہیں ناکام جلسوں کی ہیٹ ٹرک کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلسے کی خالی کرسیوں کے بعد اب بلے کے نصیب میں خالی پرچیاں ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب اور جمہوریت ایک ساتھ نہیں چل سکتے وہ ایک سیاسی بہروپیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کیخلاف ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں طاقتورجمہوریت کا سورج جلد طلوع ہوگا،عمران خان نے جو شیروانی سلوائی ہے وہ چوتھی مرتبہ کسی اور طریقے سے پہن لیں۔