متحدہ مجلس عمل کے رہنمائوں کی شہید سراج رئیسانی ودیگرشہداء کے لیے فاتحہ اور بھٹ شاہ حادثے پر اظہارِافسوس

پیر 16 جولائی 2018 23:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے رہنمائوں نے شہید سراج رئیسانی ودیگرشہداء کے لیے فاتحہ اور بھٹ شاہ حادثے پر اظہار ِافسوس کیاہے۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی وصدرمتحدہ مجلس عمل ضلع حیدرآباداوراین اے 226 کے امیدوار حافظ طاہرمجید‘ این اے 227کے امیدوار کرامت علی راجپوت،پی ایس 63کے امیدوارآصف رضاکھوسو،پی ایس 64کے امیدوارڈاکٹرسیف الرحمن،پی ایس 65کے امیدوارسیدناصرعلی کاظمی،پی ایس 66کے امیدوار عبدالوحید قریشی اورپی ایس 67کے امیدوارقاضی فرہادعلی ایڈوکیٹ نے مستونگ بلوچستان میں حملے میں شہیدہونے والے سراج رئیسانی اورشہداء کے لیے فاتحہ کی ہے رہنمائوں نے بھٹ حادثے پر دلی دکھ کااظہارکیاہے۔

لطیف آبادحیدرآبادکے معروف شاعر حکیم قدیرالقادری کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیاہے۔جماعت اسلامی زون وسطی کے جنرل سیکریٹری نعیم عباسی کے والدگزشتہ روزملت اسلامیہ کالونی میں انتقال کرگئے نمازجنازہ اورتدفین میں عبدالوحیدقریشی ،حافظ طاہرمجید،محمدحنیف شیخ اورسیدناصرعلی کاظمی نے شرکت کی۔