بھارت ، ریاست کیرالہ میں طوفانی بارشوں کے باعث 11 افراد ہلاک ، تعلیمی ادارے بند ، ٹریفک اور ریلوے نظام مفلوج

منگل 17 جولائی 2018 15:47

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) بھارت میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ بارشوں کے باعث ریاست کیرالہ کے مختلف اضلاع میں درخت جڑوں سے اکھڑے ، چھتیں گرنے اور دیگر مختلف واقعات میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بارشوں کی وجہ سے ریاست بھر میں تمام تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے ہیں ریاست میں ریلوے اور ٹریفک کا نظام بھی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :