او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھے گی،طارق علی باخیت

نئی دہلی کشمیر میں ظلمانہ کاروائیوں سے اجتناب کرے بصورت دیگر کاروائی ہوگی،میڈیا سے بات چیت

منگل 17 جولائی 2018 15:50

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) او آئی سی کے سیاسی امور کے ڈائریکٹر جنرل طارق علی باخیت نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائر یکٹر او آئی سی برائے سیاسی امور جنرل طارق علی باخیت نے کہا کہ اگرچہ بھارت اس مسئلہ پر بات کرنے میں حیلے بہانے تلاش کرتا رہتا ہے لیکن او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی سفارتی کوششیں کرتی رہے گی،ہماری تنظیم کشمیر کے حالات کو بغور دیکھ رہی ہے،بھارت کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روک دے،بصورت دیگر بھارت کیخلاف عالمی قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔