نگرانوں نے ملک کا حشر نشر کردیا ،وچھے ہتھکنڈوں کے باوجود (ن)لیگ تاریخ کی بڑی کامیابی حاصل کرے گی‘ حمزہ شہباز

منگل 17 جولائی 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن)کے مر کزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نگرانوں نے ملک کا حشر نشر کردیا ،سب اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود (ن)لیگ ملک بھر سے تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہباز نے سیاسی سرگرمیاں تیز کردیںماڈل ٹائون پارٹی سیکرٹریٹ میں لیگی رہنماں، ٹکٹ ہولڈر اور ورکرز نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی حمزہ شہباز نے نواز شریف کے شاندار استقبال پر پارٹی ورکروں کا شکریہ ادا کیاہے ملاقات کے موقع پر حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے جس کی انجینئرنگ ناممکن ہے نو از شریف نے اپنا کام کر دیا اب قوم اپنا فرض نبھائے 25 جولائی کو شیر ہی دھاڑے گا۔