ڈالرکی قیمت میں تاریخی اضافہ اور روپے کی قدرمیں مسلسل کمی تشویشناک ہے‘میاں مقصود احمد
ملکی معیشت خوفناک بحران کی طرف بڑھ رہی ہے،کشکول توڑنے والوں نے قوم کوبھکاری بنادیاہے،ایم ایم اے کی کرپشن سے پاک قیادت ملک وقوم کو قرضوں سے نجات دلاسکتی ہے‘صدرمتحدہ مجلس عمل پنجاب وامیر جماعت اسلامی پنجاب کامنصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب
منگل 17 جولائی 2018 17:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ایک ہی دن میں روپے کی اتنی بے قدری اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی گزشتہ حکومت اور موجودہ نگران حکومت کو پاکستانی معیشت کی بہتری سے کوئی غرض نہیں ہے۔کشکول توڑنے کے دعویداروں نے ملک وقوم کوبھکاری بنادیاہے۔آئی ایم ایف اور ورلڈبنک سمیت دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے ہماری معیشت کو جکڑرکھاہے۔
انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت عاقبت نااندیش فیصلوں اور غیر یقینی صورتحال کے باعث انتہائی دگرگوںہے۔عوام کی نصف سے زائد آبادی کو دووقت کی باعزت روٹی بھی میسر نہیں۔اس وقت ملک کی40فیصد آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث مزدوروں کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی سے بڑھ کر خودکشی تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ 25جولائی کے انتخابات میں عوام ایم ایم اے کوکامیاب کرائیں،ہم معاشی نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کو قرضوں کی دلدل سے نکالیں گے۔ملک کوکرپشن اور لوٹ مار سے وہی لوگ بچاسکتے ہیں جن کے اپنے دامن صاف ہوں،ہمارے دامن صاف ستھرے اور ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کی تنزلی کی سب سے بڑی وجہ سودی نظام ہے۔جب تک ملک سے سودی نظام کاخاتمہ نہیں کردیاجاتب تک خوشحالی نہیں آسکتی۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔معیشت کی بحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ذاتی مفادات سے بالاترہوکر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستانی معیشت کے دیوالیہ ہونے کے خطرات منڈلانے لگے ہیں جوکہ تشویش ناک امراور لمحہ فکریہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.