Live Updates

دہشت گردی کی ذمہ دارپی ٹی آئی ہے،لاڈلے کو خالی میدان دینے کیلئے ظلم کی انتہا کی گئی ، میاں افتخار حسین

سرکاری خزانے سے رقم دے کر عارضی خاموشی کرائی گئی ، پیسہ بند ہوتے ہی دہشت گردوں نے سر اٹھالیا، عمران خان دہشت گردوں کے ساتھی ہیں،نواز شریف کو سزا انہیں بائیکاٹ کیلئے اشتعال دلانے کی غرض سے دی گئی،خطاب

منگل 17 جولائی 2018 18:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ سابق حکومت کے جاتے ہیں دہشت گردوں سے سر اٹھا لیا ہے اورحالیہ دہشت گردی سے اے این پی کے مؤقف کی تائید ہو چکی ہے کہ صوبے میں دہشت گردی ختم نہیں ہوئی اور سرکاری خزانے سے رقم دے کر عارضی خاموشی کرائی گئی ہے،آج دہشت گردی کی تمام ذمہ داری پی ٹی آئی پر عائد ہوتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوکی ممریز پی کی65میں انتخابی مہمکے دوران بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو الیکشن سے قبل سزا انہیں بائیکاٹ کیلئے اشتعال دلانے کی غرض سے دی گئی ،لیکن وہ حربہ ناکام ثابت ہوا ،جبکہ ہارون بلور کو شہید کر کے اے این پی کو بھی بائیکاٹ کی طرف لانے کی کوشش کی گئی ، انہوں نے کہا کہ بلور خاندان اے این پی کا رائٹ ہینڈ ہے اور ہارون بلور کو شہید کر کے اے این پی کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی ، تاہم اسفندیار ولی خان نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ،میاں افتخار حسین نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو روکنے کیلئے بلاول پا پابندیاں لگائی گئیں جبکہ اکرم درانی پر حملہ بھی اسی سلسلے کی کڑی تھی، انہوں نے کہا کہ لاڈلے کو خالی میدان دینے کیلئے ظلم و جبر کی انتہا کی گئی اور سینکڑوں افراد شہید کر دیئے گئے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان دہشت گردوں کے ساتھی ہیں اور انہیں دفتر اور پیسہ دیتے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ کپتان کرپشن کے خاتمے کے دعوے کرنے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں تو انہیں اندازہ ہو جائے گا کہ ملکی تاریخ میں جن313افراد کو کرپشن کے الزام میں نکالا گیا ان میں عمران کے والد سر فہرست تھے، جس شخص کی رگوں میں کرپشن کا خون ہو وہ کرپشن کیسے ختم کر سکتا ہے، پریز خٹک کی طرف سے پیپلز پارٹی کو گالیاں دینے پر رد عمل کا اظہار کرتے وہئے انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک خود پیپلز پارٹی کا حصہ رہے ہیں اور اسی جماعت کے بل بوتے پر انہوں نے اقتدار اور دولت کے مزے لوٹے ،انہوں نے کہا کہ ہم باقی جماعتوں سے نظریاتی اختلاف رکھتے ہیں تاہم شرافت ،احترام اور شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑ سکتے ، میاں افتخار حسین نے کہا کہ عوام اب ان کی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں اور 25جولائی کو اے این پی پر بھرپور اعتماد کر کیسانحہ یکہ توت کے شہداء کے خون کا بدلہ لیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات