(ن) لیگ اور تحریک انصاف ایک ہی سکے کے 2رخ ہیں، بلاول بھٹو
ایک جنرل ضیاء اور دوسرا مشرف کی پیداوار ہے۔ عوام نے جیسے بھٹو اور بے نظیر کا ساتھ دیا ایسے میرا بھی ساتھ دیں۔ تبدیلی کے لئے عوام کی مدد چاہیے ، گوجر خان اور روات میں جلسوں سے خطاب
منگل 17 جولائی 2018 22:24
(جاری ہے)
میں گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتا۔ میں عوامی مسائل کی سیاست کرتا ہوں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کے مسائل حل کئے ہیں ہمارا مشہور نعرہ تھا بے نظیر آئے گی روزگار لائے گی۔
اگر موقع ملا تو نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ کسی سیاستدان یا سیاسی جماعت سے نہیں ۔ ہمارا مقابلہ ظلم ، نا انصافی، غربت ، جہالت ، عوام کی محرومیوں اور پسماندگی سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں عوامی منشور لے کر کراچی سے نکلا ہوں اور ملک بھر کے دورے کرر ہا ہوں ۔ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔ ہم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 8لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالات ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ہر گھرانے کے ایک فرد کو نوکری دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے۔ ہم فوڈ کارڈ جاری کریں گے اور ملک کی ہر یونین کونسل میں فوڈ سٹور کھولیں گے یہ سٹور خواتین چلائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں کی فصلوں کی انشورنس کرائیں گے اور کسان کارڈ دیں گے۔ اس کارڈ کے ذریعے کسانوں کو سبسڈی ملے گی۔ ہم پہلا گھر پروگرام کے تحت گھر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کا عوامی منشور لے کر پہلی بار نکلا ہوں۔ میں شہید بے نظیر بھٹو کا پاکستان بچانے کا مشن لے کر نکلا ہوں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کئے ۔ عوام 25جولائی کو تیر پر مہر لگا کر بلاول بھٹو کو کامیاب کریں ۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.