Live Updates

پی ٹی آئی ایک بار پھر صوبے میں حکومت بنائیگی، طارق شہزاد

بدھ 18 جولائی 2018 12:55

پی ٹی آئی ایک بار پھر صوبے میں حکومت بنائیگی، طارق شہزاد
مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) سماجی شخصیت طارق شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک بار پھر صوبہ خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیگی کیونکہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں جبکہ دیگر پارٹیوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ان خیالات کا اظہارسماجی شخصیت طارق شہزاد آف بہرام خان کلے مردان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان واحد سیاستدان ہیں جن کے دامن پر کرپشن کا داغ نہیں اور عوام میں بھی مقبول سیاستدان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ریکارڈ قانون سازی کرنے سمیت اس پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جس سے مخالفین کے منہ بند ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز ہی مختلف پارٹیوں کے عہدیدار پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں اور تحریک انصاف کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات