قومی مفاد کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے ڈیمز تعمیرکی خاطرقائم فنڈ میں پیف افسران حصہ ڈالیں گے‘ایم ڈی پیف

بدھ 18 جولائی 2018 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن (پیف)کے مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے کہا ہے کہ پیف افسران قومی مفاد عامہ کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیمز کے تعمیر کے لیے قائم فنڈمیں حصہ ڈالیں گے تاکہ پیارے وطن پاکستان سے خشک سالی ،پانی کی کمیابی اور لوڈ شیڈنگ کے مسائل کا سد باب ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپریم کورٹ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی مسائل کے حل کے لیے ہر پاکستانی اپنا پر خلوص کردار ادا کرے۔ترجمان کے مطابق پیف ملازمین کی رواں ماہ کی تنخواہوں سے دیا میر بھاشا اور مہمندڈیمز کی تعمیر کے لیے قائم فنڈ کے بنک اکائونٹ میں رقم منتقل کر دی جائے گی۔اس ضمن میں تمام افسران حب الوطنی کے جذبے سے سر شار ہیں اور انہوںنے دلی اطمینان اور تشکر کا اظہار کیا ہے کہ ان کو ملکی خدمت کا مو قع ملا ہے۔