راہزنی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گینگ کے 03 ملزمان گرفتار،مال مسروقہ برآمد

بدھ 18 جولائی 2018 19:02

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) تھانہ اکبر پورہ پولیس کی کامیاب کارر وائی ،راہزنی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گینگ کے 03 ملزمان گرفتار کر کے ،مال مسروقہ برآمد کر لیا ،مال مسروقہ چھینی گئی موٹر سائیکلیں،نقدی ،موبائل فون اور اسلحہ شامل ہے ، ملزمان کا ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جُرم کیا ، مزید تحقیقات جاری ۔

تفصیلات کے مطابق مسمی ارباب نور حسین ولدارباب شفیع اللہ خان سکنہ بانڈہ شیخ اسماعیل نے تھانہ اکبر پورہ پولیس کو رپوٹ درج کروائی کہ ہم معہ نورشاد بسواری ذاتی لینڈ کروزرH_5280میں گھر خود جا رہا تھا کہ ارضیات ازاںشاھد علی خان واقع نزدچلہ پل بانڈہ ملا خان کے مقام پر چند نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر ہمیں روک کر ہم سے قیمتی اشیاء ،نقدی ،موبائل لے کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

راہزنی واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ نے فوری طور پر ڈی ایس پی پبی لقمان خان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے کر جلد ازجلد ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔پولیس ٹیم نے اپنی انفارمیشن کے بدولت ملزمان ((1عدنان ولد غنی الرحمان (2)مسعود عرف شیرو ولد گوہر سکنہ بانڈہ شیخ اسماعیل (3) سید خالق ولد فضل خالق سکنہ چوکی ممریزتک رسائی حاصل کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے حقائق اُگل دیے۔ملزمان تھانہ اکبر پورہ اور تھانہ پبی کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کے متعدد واردات میں ملوث پائے گئے جن کو ملزمان پارٹس کی شکل میں مارکیٹ میںبیچتے تھے ملزمان کی نشان دہی پر لوٹی گئی اشیاء موبائل فونز ،نقدی اور 6عدد موٹر سائیکل کے پارٹس برآمدکرلئے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔

متاثرین اور علاقہ مشران نے پولیس کی کامیاب کاروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہر قدم پر اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اُن کے لیے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ اور مظلوم عوام کو بروقت فوری انصاف کی فراہمی پولیس کا فرض ہے ۔جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیںگے۔