Live Updates

تحریک انصاف عوامی خدمت سے سرشار جذبے کے تحت میدان میں آئی ہے ،میر خان محمد خان جمالی

بدھ 18 جولائی 2018 22:04

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) تحریک انصاف این اے 261 کے امیدوار میر خان محمد خان جمالی نے کہا کہ تحریک انصاف عوامی خدمت سے سرشار جذبے کے تحت میدان میں آئی ہے جیت کر اوستہ محمد جعفرآباد سمیت بلوچستان بھر کی ترقی کیلئے جدوجہد کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف قومی اسمبلی کے امیدوار میر خان محمد خان جمالی میر ذوالفقارخان جمالی میر مظفر خان جمالی گولہ اتحاد کے چیئرمین محمد عمر میرالی گولہ اور گل حسن میرالی گولہ نے گولہ اتحاد کی جانب سے اوستہ محمد میں الیکشن کے سلسلے میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مقررین نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے ووٹ کی طاقت سے ملک میں تبدیلی لائے گی انشاء اللہ 25جولائی کو عوام پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرے گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کو روزگار دینے کے بجائے بے روزگاری اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا جس کی وجہ سے عوام ان سے بے زار ہو چکی ہیں اب انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں کامیاب ہوکر عوامی مسائل حل کرنے جعفرآباد اور صحبت پور کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جدوجہد کرے گے ۔

انہوں نے کہا کہ آج ضلع جعفرآباد اور صحبت پور کافی مسائل کا شکار ہے سب سے پہلا مسئلہ زرعی پانی کا ہے جو آج زرعی زمینی بنجر ہو رہی ہیں کامیاب کر میری پہلی ترجیح زرعی پانی زمینوں تک پہنچانے اور دیگر مسائل حل کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ علاقہ کی بہتری اور خوشحالی کیلئے اپنی ساری توانائی بروے کار لائوں گا مسائل حل کرکے علاقہ کو ایک مسالی بنائوں گا انہوں نے کہا کہ میں گولہ برادری کا شکریہ ادا کرتا ہو ں کہ انہوں نے ہمیشہ ہر حکم پر جمالی براردی کا ساتھ دیا ہے الیکشن ہو یا دیگر مسائل گولہ برادری ہمارے ساتھ رہی ہیں ہم بھی ان اقوام کو تنہا نہیں چھوڑے گے اورہر دکھ سکھ میں ان کے ساتھ ہیں اس سے قبل گولہ اتحاد کے چیئرمین محمد عمر گولہ نے این اے 261پر میر خان محمد خان محمد جمالی اور پی بی14پر میر جان محمد جمالی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جمالی خاندان نے ہمیشہ علاقہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے گراں قدر خدمات دیتے آرہے ہیں ہم اب بھی امید کرتے ہے کہ وہ آئندہ بھی علاقہ کی عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات