Live Updates

گو شہباز گوشہباز،سابق وزیراعظم کے بعد شہباز شریف کی باری بھی آگئی

جنوبی پنجاب کے دورے کے موقع پر مظاہرین نے شہباز شریف کے خلاف نعرے لگا دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 جولائی 2018 21:19

گو شہباز گوشہباز،سابق وزیراعظم کے بعد شہباز شریف کی باری بھی آگئی
روجھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2018ء) گو شہباز گوشہباز،سابق وزیراعظم کے بعد شہباز شریف کی باری بھی آگئی۔ جنوبی پنجاب کے دورے کے موقع پر مظاہرین نے شہباز شریف کے خلاف نعرے لگا دئیے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کا وقت قریب آرہا ہے ۔سیاسی جماعتوں نے اپنی اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی غیر موجودگی میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف ہی مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کراچی ہے کیا اور اب وہ پنجاب میں اپنی انتخابی مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔اس حوالے سے آج شہباز شریف روجھان پہنچے جہاں انہوں نے کارکنان سے خطاب کرنا تھا۔

(جاری ہے)

وہاں انہیں اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب نواز شریف کے خلاف استعمال ہونے والا معروف نعرہ اب نام تبدیل کرکے شہباز شریف کے لیے استعمال ہونے لگا۔روجھان میں جلسے کے موقع پر جنوبی پنجاب صوبے کے حامیوں نے شہباز شریف کے خلاف نعرے لگا دئیے۔انہوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ''مک گیا تیرا شو شہباز گو شہباز گو شہباز کے نعرے درج تھے۔اس کے علاوہ مظاہرین کے پاس موجود بینرز پر جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں مظاہرے درج تھے اور ان پر تحریر تھا کہ '' بن کے رہے گا جنوبی پنجاب صوبہ۔لے کے رہیں گے جنوبی پنجاب صوبہ'' یاد رہے کہ گونواز گو کا نعرہ عمران خان نے بنایا تھا جو نواز شریف کے خلاف مہم ثابت ہوا تھا اور انکے مخالف بکثرت اس نعرے کا استعمال کرتے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات