تحریک لبیک نے اپنی حکومت کا پلان سب کے سامنے رکھ دیا
تمام بنیادی سہولیات تعلیم ،صحت عوام کو مفت فراہم کریں گے،خالص غذا کا حصول ممکن بنائیں گے۔ تحریک لبیک کی حکومت میں نہ کسی مسلمان اور نہ کسی اقلیت پر ظلم ہو گا،علامہ خادم رضوی
سید فاخر عباس بدھ 18 جولائی 2018 22:19
(جاری ہے)
دونوں جماعتوں نے ہی اس الیکشن کو بڑا سیاسی معرکہ سمجھ کر سیاسی جنگ شروع کر دی ہے۔
اہم تازہ ترین سیاسی صورتحال میں ایک جماعت ایسی بھی ہے جو اس سیاسی عمل میں بالکل نوزائیدہ ہے مگر اس نے بڑی بڑی سیاسی جماعتوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔پنجاب اور سندھ میں تحریک لبیک کی پوزیشن مضبوط ہے ۔دونوں صوبوں کے اکثر حلقوں میں تحریک لبیک پاکستان ملک کی تیسری بڑی سیاسی اور ملک کی پہلی بڑی مذہبی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔جبکہ دونوں صوبوں میں 13 حلقے ایسے بھی ہیں جہاں جہاں تحریک لبیک کا ووٹ بینک بڑی سیاسی جماعتوں سے زیادہ ہوگا۔خبر یہ بھی ہے تحریک لبیک بڑی جماعتوں کا ووٹ بینک توڑے گی اور پنجاب میں مسلم لیگ ن اس براہ راست متاثر ہو گی۔تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے اپنی حکومت کا ہلان بھی عوام کے سامنے رکھ دیا ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خادم رضوی کا کہنا تھا کہ تمام بنیادی سہولیات تعلیم ،صحت عوام کو مفت فراہم کریں گے،خالص غذا کا حصول ممکن بنائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کی حکومت میں نہ کسی مسلمان اور نہ کسی اقلیت پر ظلم ہو گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کا طرز بودوباش بالکل سادہ ہوگا ۔ایسا نہیں ہوگا کہ حکمران تو عیاشی کرتے رہیں اور عوام کو بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں اشرافیہ اور عوام کی آمدن میں موجود فرق کو ختم کردیا جائے ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.