الیکشن سے کچھ دن پہلے صورتحال واضح ہو گئی
پاکستان تحریک انصاف 98 سیٹیں لے کر اکثریتی سیٹس لینے والی پارٹی بن کر ابھرے گی جبکہ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن ہو گی جس کے حصے میں 70 سیٹیں آئیں گی
سید فاخر عباس جمعرات 19 جولائی 2018 19:15
(جاری ہے)
اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مسلسل تیسری مرتبہ انتقال اقتدار کا مرحلہ جمہوری طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔
الیکشن تو 25 جولائی کو ہی انعقاد پذیر ہوں گے مگر انتخابی معرکے کا زور کس کے سر رہے گا اس پر چہ میگوئیاں ابھی سے شروع ہو چکی ہیں۔ہر سیاسی پہلوان اپنے مخالف کو سیاسی میدان میں شکست دینے کے لیے بیتاب ہوچکا ہے۔اس حوالے سے مختلف حلقوں میں سروے بھی کروائے جارہے ہیں۔اہم ترین حلقوں میں ہونے والے سروے انتخابات کے نتائج کے حوالے سے ایک عمومی اندازہ بھی پیش کررہے ہیں جس سے صورتحال واضح ہو رہی ہے کہ کس علاقے میں کس امیدوار کی سیاسی ساکھ زیادہ تگڑی ہے۔اس حوالے سے جھنگ میں کیا صورتحال ہے وہ بھی کچھ کچھ واضح ہوتی جارہی ہے۔کچھ سروے قومی سطح پر بھی کروائے جارہے ہیں جس سے یہ صورتحال واضح ہو رہئ ہے کہ انتخابات 2018 کا منظر نامہ کیا ہوگا اور کون سی سیاسی جماعت انتخابات کا میدان مار کر آئندہ اپنی حکومت بنا سکتی ہے۔اس حوالے سے روشن پاکستان اوپینین پولنگ کے سروے کے نتائج آج منظر عام پر ہیں۔اس سروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 98 سیٹیں لے کر اکثریتی سیٹس لینے والی پارٹی بن کر ابھرے گی جبکہ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن ہو گی جس کے حصے میں 70 سیٹیں آئیں گی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر سے 44 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو گی۔اس کے علاوہ متحدہ مجلس عمل کی نشستوں کی تعداد10 جبکہ 11 نشستیں متحدہ قومی موومنٹ کے حصے میں آئیں گی۔اس سروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اکثریتی جماعت ہوگی جبکہ مسلم لیگ ن دوسری بڑی جماعت بن کر ابھرے گی ۔مزید اہم خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.