بعض عناصر نے الیکشن روکنے کی پوری کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئے،میاں افتخارحسین

پشاور، بنوں اور مستونگ کے علاوہ دیگر شہروں میں دہشت پھیلائی جارہی ہے پہلے صرف اے این پی کو نشانہ بنایا جارہا تھا جبکہ اب تمام سیاسی جماعتیں نشانے پر ہے،ہم کسی صورت الیکشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،پریس کانفرنس

جمعرات 19 جولائی 2018 21:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ بعض عناصر نے الیکشن روکنے کی پوری کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئے ۔ پشاور، بنوں اور مستونگ کے علاوہ دیگر شہروں میں دہشت پھیلائی جارہی ہے پہلے صرف اے این پی کو نشانہ بنایا جارہا تھا جبکہ اب تمام سیاسی جماعتیں نشانے پر ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں شمولیتی تقریب کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے این پی رہنما میاں افتخار حسین کا کہنا تھا پہلے عوامی نیشنل پارٹی کو نشانہ بنایا جارہا تھا اب تمام سیاسی پارٹیوں پر حملے شروع ہو ئے ۔ ایسے انسان کو وزیراعظم بنایا جارہا ہے جو خیبر پختونخوا میں ناکام ہو چکا ہے۔میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کچھ عناصر کی وجہ سے الیکشن روکنے کی پوری کوشش کی، لیکن کامیاب نہیں ہوئے ۔ پشاور بنوں اور مستونگ کے علاوہ دیگر شہروں میں دہشت پھیلائی جارہی ہے ۔اے ین پی کے رہنما کا کہناتھا نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن ناکام ہو چکی ہیں ، ایک بندے کو اقتدار میں لانے کے لیے راستہ ہموار کیا جا رہا ہے۔ہم کسی صورت الیکشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔