سپریم کورٹ، پی پی 275 مظفرگڑھ سے امیدوار شاہد عباس کی نااہلی کیخلاف دائر اپیل خارج

جمعرات 19 جولائی 2018 22:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) سپریم کورٹ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 275 مظفرگڑھ سے امیدوار شاہد عباس کی نااہلی کیخلاف دائر اپیل خارج کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سزا معطلی سے امیدوار الیکشن کیلئے اہل نہیں ہوجاتا۔

(جاری ہے)

جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل کی سماعت کی تو جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ شاہد عباس قتل کیس میں عدالت سے سزا یافتہ ہیں ، درخواست گذار کے وکیل نے بتایا کہ ہائی کورٹ نے اپیل میں شاہد عباس کی سزا معطل کر رکھی ہے ،جسٹس اعجاز کا کہنا تھا کہ سزا معطلی سے جرم ختم نہیں ہوتا، سزا معطلی کے حوالے سے قانون واضح ہے لیکن عدالت بری کر دے تو شاہد عباس الیکشن لڑ سکتے ہیں،