اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا جدہ چیمبر آف کامرس کا دورہ
دونوں چیمبرز کا مل کر پاکستان اور سعودی عرب کی باہمی تجارت کو بہتر کرنے کا عزم
جمعہ 20 جولائی 2018 16:24
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلامی دنیا کے دو اہم ممالک اور قریبی دوست ہیں لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بہتر کرنے کیلئے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کو مزید قریب لایا جائے تا کہ تاجر برادری آپس میں براہ راست ملاقاتیں کر کے مشترکہ تعاون کی نئی راہیں تلاش کر سکے۔
مازن محمد بترجیی نے کہا کہ سعودی عرب اپنے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بہت سی اشیاء باہر سے درآمد کرتا ہے اور پاکستان کی تاجر برادری کیلئے یہ اچھا موقع ہے کہ وہ سعودی عرب کی مارکیٹ میں اپنی برآمدات کو فروغ دینے کیلئے کوششیں تیز کرے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اسلام آبادچیمبر آف کامرس کے وفد کا سعودی عرب کا موجودہ دورہ فائدہ مند ثابت ہو گا اوریقین دہانی کرائی کہ ان کا چیمبر اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کرے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک نے کہا کہ پاکستان اور سعود ی عرب متعدد شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں جس کیلئے ضروری ہے کہ دونوں ممالک باقاعدگی کے ساتھ تجارتی وفود کا تبادلہ کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فوڈ پراڈیکٹس بشمول سبزیاں و پھل، گوشت، مچھلی، ٹیکسٹائل مصنوعات، فیشن گارمنٹس، حج و عمرہ کے احرام، انجینئرنگ گڈز، آلات جراحی، کھیلوں کا سامان، آٹو پارٹس اور لائٹ مشینری سمیت اپنی متعدد مصنوعات سعودی عرب کو برآمد کر سکتا ہے لہذا سعودی عرب کے امپورٹرز پاکستان سے ان مصنوعات کی درآمد پر توجہ دیں ۔محمد نوید ملک نے کہا کہ تیل و گیس کی تلاش، معدنیات، ماربل وگرینائیٹ، تعمیرات اور انفراسٹریکچر کی ترقی سمیت پاکستان کی معیشت کے متعدد شعبوں میں سعودی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں جبکہ سی پیک منصوبے نے پاکستان میں جوائنٹ وینچرز و سرمایہ کاری کے مزید نئے مواقع پیدا کر دیئے ہیں لہذا جدہ چیمبر آف کامرس سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ سعودی عرب سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار و سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی زیادہ سے زیادہ ترغیب دے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ محمد فہیم خان اور محمد اشفاق چٹھہ نے بھی اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے مفید تجاویز دیں ۔مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.