مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں چھوٹے کاروبار سکھانے کیلئے تربیتی کورس کی گریجوایشن تقریب

جمعہ 20 جولائی 2018 19:01

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں آئی بی اے کراچی کے تعاون سے چھوٹے کاروبار سکھانے کے لئے تربیتی کورسکی گریجوایشن تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ آئی بی اے کراچی کے نیشنل انٹرپریونیئرشپ پروگرام میں سے مہران یونیورسٹی ، سندھ یونیورسٹی ، لیاقت یونیورسٹی سمیت آس پاس کے طلبہ کو سیکھنے کا شاندار موقع ملا ہے ․ انہوں نے کہا کہ یہ دور صرف ڈگری پر روزگار دلوانے والا نہیں اب روزگار قابلیت، صلاحیت اور محنت سے مشروط ہے ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ مہران یونیورسٹی کے آئی ای سی سینٹر (IEC) میں اس وقت 19اسٹارٹ اپ (Start-up) کمپنیاں کام کر رہی ہیں جن میں سے امید ہے کہ کوئی مستقبل میں ملک کی بڑی کمپنی ثابت ہوگی ․ انہوں نے کہا کہ یہ زمانہ انٹرپریونیئرشپ (چھوٹے کاروبار ) کا ہے اس موقع پر تقریب سے آئی بی اے کراچی کے پروگرام آفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی ، ڈاکٹر قاضی مسعود، مہران یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی ڈاکٹر عبدالسمیع قریشی نے بھی خطاب کیا تقریب میں کورس مکمل کرنے والے 30طلبہ و طالبات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے یاد رہے کہ مہران یونیورسٹی میں ہونے والے انٹرپریونیئرشپ کورس کی یہ دوسری بیچ نے کورس مکمل کیا ہی-