Live Updates

نواز شریف جیل میں ضرور ہیں لیکن وہ 25جولائی کو فتح یاب ہوں گے‘سردار ایاز صادق

ن لیگ نے پنجاب اور وفاق کی سطح پر ملک کی خدمت کی ہے، عوام ن لیگ کو دوبارہ منتخب کرے گی

جمعہ 20 جولائی 2018 23:54

نواز شریف جیل میں ضرور ہیں لیکن وہ 25جولائی کو فتح یاب ہوں گے‘سردار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے کہاکہ تحریک انصاف والے لاڈلے ہو گئے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں عوام 25جولائی کو شکست دیں گے۔این اے 129 تاج پورہ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان کو اس حلقے میں شکست نظر آرہی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے امیدوار یہاں کی عوام کو جھانسہ نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف جیل میں ضرور ہیں لیکن وہ پچیس جولائی کو فتح یاب ہوں گے۔ ن لیگ کی سیاست کی جڑیں عوام میں ہیں۔ نواز شریف عوام کے لوں میں بستے ہیں۔ تحریک انصاف کو پچیس جولائی کو تاریخی شکست ہوگی۔ ن لیگ نے پنجاب اور وفاق کی سطح پر ملک کی خدمت کی ہے۔ عوام ن لیگ کو دوبارہ منتخب کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات